Common frontend top

عارف نظامی


ترقیاتی فنڈز کی سیاست؟


وزیراعظم عمران خان کو غالبا ً یہ احساس ہو گیا تھا کہ ان کی جماعت کا اندرونی خلفشار بڑھتا جا رہا ہے اور خطرات اپوزیشن اور اتحادیوں کی طرف سے نہیں بلکہ اپنوں سے ہی پیدا ہو رہے تھے نیز ان کے محرکات اتنے خطرناک ہو سکتے ہیںکہ پنجاب اور بلوچستان کی حکومتیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ خیبر پختونخوا جہاں تحریک انصاف کو دوتہائی اکثریت حاصل ہے بھی انتشار سے نہ بچ سکا۔اسی بنا پر اتوار میجر سرجری کا دن ثابت ہواسب سے پہلے تو خیبر پختونخوا کے تین وزراء شہرام ترکئی، عاطف
بدھ 29 جنوری 2020ء مزید پڑھیے

عملی اقدامات ورنہ قصہ پارینہ

پیر 27 جنوری 2020ء
عا رف نظا می
تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے حوالے سے رپورٹ پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پر خاصی برہم ہے ۔اس رپورٹ کے مطابق 2019 ء میں کرپشن کے تاثر میں تین پوائنٹس اضافہ ہوا۔ اس لحاظ سے غصہ بجا ہے کہ خان صاحب کی حکومت کا تو بنیادی نکتہ ہی یہ ہے کہ ہم کرپشن کا خاتمہ کرنے آئے ہیں۔ وہ قریباً بلا ناغہ اپنی تقاریر میں دہراتے رہتے ہیں کہ وہ کرپٹ سیاستدانوں جن سے ان کی مراد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہوتی ہے کو نہیں چھوڑونگا ۔ابھی ڈیووس میں بھی انھوں نے فرمایا ہے کہ کرپشن ایسا
مزید پڑھیے


کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا ؟

هفته 25 جنوری 2020ء
عا رف نظا می
ورلڈ اکنامک فورم ایسا ادارہ ہے جو سوئٹرز لینڈ کی سکی ریزورٹ ڈیووس میں ہر سال دنیا کی چوٹی کی لیڈر شپ کو اکٹھا کرتا ہے ۔اس فورم کے بانیKlaus Schwab کے ویژن پر مبنی یہ اجتماع جنوری1988ء سے ہر سال منعقد ہو رہا ہے ۔رواں برس اس کا ایجنڈا ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں تھا ،اس کی افادیت اپنی جگہ لیکن ڈیووس کا اصل میلہ وہاں آنے والے مہمان سجاتے ہیں، اس کی سائیڈ لائن پر سربراہان حکومت و مملکت اور دنیا کی ٹاپ لیڈر شپ ایک دوسرے سے سلسلہ جنبانی آگے بڑھاتی ہے۔ پا کستان کے سربراہان مملکت
مزید پڑھیے


خان صا حب اتحادیوں کی خود سنیں!

پیر 20 جنوری 2020ء
عا رف نظا می
روزے معاف کرانے گئے نمازیں گلے پڑگئیں، عمران خان کی حکومت تو لٹھ لے کر اپوزیشن کے پیچھے پڑی ہوئی تھی خیال تھا کہ نیب کی کارروائیوں، ایف آئی اے حتیٰ کہ اے این ایف کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کے بعد گلیاں سنجیاں ہو جائیںگی اور مرزا یار پھرے گا لیکن قدرت کا اپنانظام ہے مکا فات عمل سے بچنا مشکل ہوتا ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں میںہونے والے واقعات انتہائی حیران کن بلکہ چونکا دینے والے تھے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میںتوسیع کے حوالے سے پارلیمنٹ کی طرف سے سروسزایکٹ بل اپوزیشن کے عمومی اتفاق رائے
مزید پڑھیے


مسئلہ کشمیر۔۔۔جرأت رندانہ کی کمی

هفته 18 جنوری 2020ء
عا رف نظا می
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پانچ ماہ میں دوسری بار کشمیر کامسئلہ اٹھایا جانا کسی حد تک پاکستان کی سفارتی فتح قرار دی جا سکتی ہے لیکن ہمیں اس پر بغلیںبجانے کی ضرورت نہیں ۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کا کوئی نمائندہ شریک نہیں تھا، ہمیں چین کا شکر گزار ہونا چاہیے۔یہ مسئلہ کشمیری عوام کی اپنی جدوجہد ،عظیم قربانیوں اور بین الاقوامی سطح پر چین کے طفیل زندہ ہے ورنہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں سے کوئی بھی عملی تو کیا زبانی جمع خرچ کے طور پر بھی کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت نہیں
مزید پڑھیے



اصل خطرہ اتحادیوں سے؟

بدھ 15 جنوری 2020ء
عا رف نظا می
جناب شیخ کا نقش قدم یوں بھی ہے اور یوں بھی ،ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے روایتی انداز میں اپنی اتحادی تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ سودے بازی شروع کر دی ہے۔ ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے یہ کہتے ہوئے کہ وزارت میں بیٹھنابے سود ہے وفاقی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا لیکن ساتھ ہی کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے گویا کہ انھوں نے منانے آنے والوں کے لیے بات چیت کے دروازے کھلے رکھے ہیں۔ ایم کیو ایم کو اگر واقعی کوئی اصولی اختلاف تھا تو اسے تحریک
مزید پڑھیے


کوئی انقلابی گروپ؟

پیر 13 جنوری 2020ء
عا رف نظا می
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے مخصوص انداز میں انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں جس کا مظہر یہ ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو پارٹی اجلاسوں میں بھی نہیں بلایا جاتا۔ بلی کو خواب میںچھیچھڑے ہی نظر آتے ہیں۔ وزیر موصوف کو اپوزیشن جماعت میں نفاق کی خواہشات پر مبنی پیشگوئیاں کر نے کے بجائے اپنی جماعت کے اندرونی معاملات کی طرف بھی غور کرنا چاہیے۔ تحریک انصاف کے وہ بانی ارکان جن میں حامد خان اور دیگر شامل ہیں پارٹی کے برسراقتدار آنے کے ساتھ ہی قریباً فارغ کر
مزید پڑھیے


نیب گردش میں؟

هفته 11 جنوری 2020ء
عا رف نظا می
لگتا ہے کہ آج کل نیب کا ستارہ گردش میں ہے۔ حکمرانوں سمیت کوئی بھی احتساب کے اس ادارے کی کارکردگی سے خوش نظر نہیں آتا ۔ نیب کے تابوت میں تازہ کیل اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹھونکا ہے ۔اس کے مطابق نیب کے بہت سے بنیادی نکات خلاف شریعت ہیں۔ چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کونسل کے دو روزہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ کونسل اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ نیب آرڈیننس کی شقیں 14ڈی، 15 اے اور26 غیر اسلامی ہیں ۔ویسے تو متذکرہ شقیں پاکستان میں مروجہ قوانین سے بھی متصادم ہیں لیکن چونکہ
مزید پڑھیے


امریکہ ایران تنازع اور پاکستان!

بدھ 08 جنوری 2020ء
عا رف نظا می
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایران نے درست کہا ہے کہ یہ سوٹ میں ملبوس دہشت گرد ہے ۔ٹرمپ نے مواخذ ے سے بچنے اور آئندہ سال الیکشن جیتنے کے لیے دنیا کے امن سمیت سب کچھ داؤ پر لگا دیا ہے ۔ موجودہ بین الاقوامی بحران جو ایرانی کمانڈو فورس القدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی بغداد ایئرپورٹ سے نکلتے ہوئے امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے ، ٹرمپ نے اس پر خوب بغلیں بجائیں اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا اگر ایران نے جیسا کہ اس نے عندیہ
مزید پڑھیے


کب تک گتھیاں سلجھیں گی؟

پیر 06 جنوری 2020ء
عا رف نظا می
آرمی چیف ،نیول چیف اور ائر فورس کے سربراہ کی تقرری، مدت اور توسیع ملازمت کے حوالے سے پارلیمنٹ کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے آرمی ایکٹ کا بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا اور اب توسیع کا قانون عمومی اتفاق رائے سے لیکن پارلیمانی طریقہ کار کو مد نظر رکھتے ہوئے منظور ہو جائے گا ۔عمومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کا جمہوریت اور جمہوری اداروں کے بارے میں رویہ عیاں ہو گیا ۔یہ دلچسپ بات ہے کہ مذہبی جماعتوں بالخصوص جے یو آئی (ف) اور جماعت
مزید پڑھیے








اہم خبریں