Common frontend top

عارف نظامی


2020ء میں خوشحالی؟


دعویٰ تو یہ ہے کہ ملک کو مستحکم کر دیا ہے اور سال 2020ء اقتصادی ترقی کا سال ہو گا کیونکہ بقول وزیراعظم اکانومی کا جو پچھلی حکومت بیڑہ غرق کر گئی تھی اب ٹھیک ہو گئی ہے۔ لیکن نئے سال کے’’ تحفے‘‘ کے طور پر عوام پر پٹرول بم گرادیا گیا ہے، اس پر مستزاد گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ اگرچہ اس کا بہت ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے کہ درآمدات حکومت کی گوناگوں کوششوں سے کم اور برآمدات میں اضافہ ہوا لیکن ساتھ ہی ساتھ ٹیکس ریونیو میں تاریخی کمی ہوئی
هفته 04 جنوری 2020ء مزید پڑھیے

سال 2020 میک یا بریک؟

بدھ 01 جنوری 2020ء
عا رف نظا می
موجودہ سیاسی ماحول میں2019 کے اواخر میں بڑ ی خبر شاید یہی تھی کہ حکومت نے بالآخر نیب کے قانون میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کردی ہے۔ اگرچہ اپوزیشن لیڈر شپ کا دعویٰ ہے کہ یہ ترمیم تحریک انصاف کی صفوں میںموجود کر پٹ لوگوں کو بچانے کے لیے کی گئی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بسیار کو ششوں کے باوجود ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہورہی تھی۔ یہ الگ بات ہے کہ سابق حکومت کے شروع کئے گئے بعض پراجیکٹس کا ازسرنو افتتاح کر کے انویسٹمنٹ ظاہر کرنے کی کوششیں جاری و ساری رہتی ہیں۔ اسی طرح’’ہاٹ
مزید پڑھیے


آرمی چیف مزار قائدپر۔۔۔۔

پیر 30 دسمبر 2019ء
عا رف نظا می
یوم قائد اعظم کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے درست کہا کہ دو قومی نظریہ آج پہلے سے بڑھ کر حقیقت بن چکا ہے ،اس کے لیے قائداعظم کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے ۔ انھوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ قائداعظم کو اپنا رول ماڈ ل بنائیں ۔آرمی چیف نے مزار قائد پر حاضری دے کر پاکستان کے اساسی نظریے کے حوالے سے باتیں کر کے بہت اچھا کیا ۔کاش ہمارے وزیراعظم اور اپوزیشن کے لیڈر بھی اکٹھے جا کر یہی علم اٹھاتے کہ ہم نظریہ پاکستان کی روح پر
مزید پڑھیے


بلاوجہ کی سرپٹھول!

هفته 28 دسمبر 2019ء
عا رف نظا می
موسم شدید سرد اور امسال ٹھنڈ کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں لیکن سیاسی درجہ حرارت کم ہونے کا نام نہیں لے رہا بلکہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ حکومت نے سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کی طرف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع اور اس ضمن میں قانون سازی کرنے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کر دی ہے ۔ حکومت کی لیگل ٹیم کے مطابق عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں متعدد سقم ہیں اورغالباً ان کی رائے
مزید پڑھیے


کہاں ہے قائدؒ کا پاکستان؟

بدھ 25 دسمبر 2019ء
عا رف نظا می
قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 144واں یوم ولادت آج تزک و احتشام سے منایا جا رہا ہے۔ محمد علی جناحؒ کا پاکستان کے لیے جو ویژن تھا شومئی قسمت ہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس سے دور ہی ہوتے چلے گئے۔ قائدؒ کے نزدیک وطن عزیز کواسلامی، فلاحی اور جمہوری مملکت بنانا تھا جس میں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوں اور خارجہ تعلقات کے حوالے سے پاکستان ایک آزاد،خوددار اور خود مختار ملک ہو لیکن ہوا بالکل اس کے الٹ بلکہ یوں کہہ لیں مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔ بدقسمتی سے قائد اپنے ویژن
مزید پڑھیے



دوریاں سمیٹی جائیں۔۔۔

پیر 23 دسمبر 2019ء
عا رف نظا می
ایسے وقت میں جب عدلیہ ،حکومت ،فوج اورمیڈیا رائے عامہ کے فوکس پر ہے، پاکستان کے 27ویں چیف جسٹس گلزار احمد نے حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف جسٹس جن کا تعلق سندھ سے ہے ،یکم فروری2022 ء تک اس منصب پر فائز رہیں گے وہ بڑے اطمینان سے اپنا ایجنڈا طے کرسکتے ہیں جیسا کہ سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں ان کے یہ ریمارکس کہ کرپشن کے ساتھ سختی سے نمٹنا ہو گا اور سوموٹو اختیار کا استعمال بھی آئین کا حصہ ہے ، ان کے ایجنڈے کی
مزید پڑھیے


غداری یا سنگین غداری۔۔۔۔؟

هفته 21 دسمبر 2019ء
عا رف نظا می
سابق مرد آہن جنرل پرویز مشرف کوجنہوں نے 9برس تک پاکستان پر بلا شرکت غیرے حکمرانی کی ہائیکورٹس کے تین ججوں پر مشتمل خصوصی عد الت کے 2ججز نے سنگین غداری کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم سنایا جبکہ تیسرے فاضل جج جسٹس نذر اکبر نے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے لہٰذا انھیں بری قرار دیا جاتا ہے ۔مشرف کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت جسٹس وقار احمد سیٹھ ،جسٹس نذر اکبر اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل تھی۔ تفصیلی فیصلے میں جسٹس وقار سیٹھ نے
مزید پڑھیے


بھارتی انتہا پسندی!

بدھ 18 دسمبر 2019ء
عا رف نظا می
نریندر مودی اور ان کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا مسلم اور پاکستان دشمن ایجنڈا پہلے ہی واضح تھا لیکن اب پوری دنیا پریہ آشکار ہوتا جا رہا ہے کہ بی جے پی کی ماں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا فاشزم بھارتی قانون اورآئین کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔5۔اگست کو جب مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کیا گیا تھا تو پاکستان میں خاصی ہاہاکار مچی تھی۔دنیا بھر میں اس اقدام کے خلاف آوازیں بلند ہوئیں لیکن پھر بھی مغرب میں مودی کو اپنا یار ہی تصور کیاجاتا رہا۔4 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود
مزید پڑھیے


صحافتی آزادی اور ذمہ داری لازمی

پیر 16 دسمبر 2019ء
عا رف نظا می
معاون خصوصی برائے اطلاعات محترمہ فردوس عاشق اعوان کا تازہ واکھیان ہے کہ وزیر اعظم نے میڈیا کے مسائل کے حل کے لیے سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے وہ خود سربراہ ہونگے۔ عمومی طور پرکمیٹیاں اس وقت تشکیل دی جاتی ہیں جب کسی معاملے کو داخل دفتر کرنا ہو۔ بہتر ہوگا کہ موجودہ حکومت آزادی صحافت اور اظہار کو یقینی بنائے اور میڈیا کے مالی حالات بہتر کرنے کے لیے سرکاری اشتہارات پر قدغن ختم کر کے اس کا حجم بڑھائے یا پھر میڈیا کو اپنے حال پر چھوڑ دے۔ جب سے موجودہ
مزید پڑھیے


جتھے خطرہ بن گئے؟

هفته 14 دسمبر 2019ء
عا رف نظا می
بدھ کو لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میںکالے کوٹ والوں نے جو ادھم مچایا اس پر ملک بھر میں ہاہاکار مچی ہوئی ہے ۔ حکومت‘ اپوزیشن‘ میڈیا اور خود سینئر وکلا ،ان وکلا کے ہاتھوں ڈاکٹروں کی پٹائی اور پنجاب کے سب سے بڑے دل کے ہسپتال میں کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی آلات کی تباہی کی مذمت کر رہے ہیں ۔افسوسناک بات یہ ہے کہ حملہ آور درندوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں کو بھی نہیں بخشا، ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں تین مریض دم توڑ گئے ۔ بعض مبصرین نے بجا طور پر نشاندہی کی ہے
مزید پڑھیے








اہم خبریں