Common frontend top

عارف نظامی


کرونا۔۔۔ٹھوس اقدامات کی ضرورت


چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پیر کو قائم مقام صدر مملکت کے طور پر منصب سنبھالتے ہی کرونا وائرس کی تباہ کاری سے بچنے کے لیے قوم سے اگلے روز دعا کی اپیل کرد ی۔ اسی روز یہ تشویشناک خبر آئی کہ جب سے پاکستان میں کرونا وائرس پھیلا ہے صرف ایک روز میں129 نئے کیسز سامنے آئے اور ملک میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد قریباً 183ہو گئی ہے جبکہ میوہسپتال میں ایک مریض کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔کرونا وائرس اچانک کئی کئی گنا بڑھنے لگتا ہے، اس سنگین صورتحال کے پس منظر
بدھ 18 مارچ 2020ء مزید پڑھیے

بے لوث ۔ ۔ ۔ڈاکٹر مبشر حسن

پیر 16 مارچ 2020ء
عا رف نظا می
ڈاکٹر مبشر حسن 98برس گزارنے کے بعد ہفتے کی صبح انتقال کر گئے ،ڈاکٹر صا حب کچھ لوگوں کے لیے سیاستدان دانشور ،مفکر ،استاد اورسوشلسٹ نظریات کے حامل فلاسفر ہونگے لیکن میرا ان سے گہرا قلبی تعلق تھا ،میرے خاندان سے بھی ان کا تعلق بہت قربت کا تھا ۔ان کا شمار میرے والد حمید نظامی مرحوم کے قریب ترین اور غالباً آخری زندہ دوستوں میں کیا جاتا تھا ۔مجھے بچپن سے یاد ہے کہ جب تک حمید نظامی زندہ رہے شاید ہی کوئی دن ایسا ہو ڈاکٹر صاحب لاہور میں ہوں تو شام کو ان کی ملاقات نہ ہوئی
مزید پڑھیے


کرونا وائرس۔۔۔سنجیدہ لیں

هفته 14 مارچ 2020ء
عا رف نظا می
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو دنیا بھر میں پھیلنے کے بعد اسے عالمگیر وبا قرار دے دیا ہے ۔ چین کے علاوہ امریکہ ، برطانیہ ، اٹلی،ایران ، جنوبی کوریا، آسٹریلیا ،سعودی عرب ،بھارت اور پاکستان سمیت 124ممالک اس موذی مرض کی زد میں آ چکے ہیں ،کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ میں بھی کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔ 2008ء کی عالمی کساد بازاری کے بعد دنیا ایک اور اقتصادی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے بلکہ یہ بحران آ چکا ہے ۔اس صورتحال سے
مزید پڑھیے


کرونا اور عالمی معیشت

بدھ 11 مارچ 2020ء
عا رف نظا می
چین سے شروع ہونے والے کرونا وائرس نے قریباً پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اگرچہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اس مہلک وبا سے پاکستان میں 16 افراد متاثر ہوئے ہیں ان میں سے ایک صحت یاب بھی ہو گیا ہے۔ اس کے اثرات بالخصوص پاکستان کی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ امریکہ، کویت، قطر، آسٹریلیا سمیت دنیا کی بڑی بڑی سٹاک مارکیٹس تیزی سے مندے کا شکار ہیں،عالمی معیشت کو کھربوں ڈالر کا نقصان ہو چکاہے۔ ظاہر ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج جس کی پہلے ہی حالت
مزید پڑھیے


امریکی انخلا،ہوشیار باش!

پیر 09 مارچ 2020ء
عا رف نظا می
ابھی قطر میں طالبان اور امریکہ کے مابین معاہدے کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ افغانستان میں خونریزی کا بازار گرم ہو گیا ۔بدھ کو ہلمند اور قندوز میں فوجی چھاؤنی اور پولیس ہیڈ کوارٹرز پرحملوں میں مجموعی طور پر 20اہلکار ہلاک ہو گئے ۔جمعہ کو کابل میںدھماکے میں عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی بال بال بچے۔ اس حملے میں 32افراد جاںبحق ہوئے ۔اگرچہ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی توقعات کے برعکس افغانستان میں
مزید پڑھیے



بیانات اور زمینی حقائق

هفته 07 مارچ 2020ء
عا رف نظا می
غالباً وزیراعظم عمران خان کو یہ احساس ہے کہ زمینی صورتحال اور حقائق ابھی اتنے حوصلہ افزا نہیں ہیں اور بندہ مزدور کے اوقات تلخ سے تلخ ترین ہوتے جا رہے ہیں۔ اسی بنا پر وہ تواتر سے ایسے بیانات دیتے رہتے ہیں جن کا بنیادی مقصد عوام کے حوصلے بلند کرنا ہوتا ہے لیکن اسلام آباد،کراچی اور لاہور کے فائیوسٹار ایوانوں میں بیوروکریٹس،ایلیٹ اور بزنس مینوں کے درمیان ایسی باتیں کرنا آسان ہے جو حقیقت حال سے لگا نہ کھاتی ہوں۔ان کا تازہ ارشاد ہے کہ رواں سال خوشحالی کا سال ہو گا،عوام کو نوکریاں ملیں گی اور شرح
مزید پڑھیے


میڈیا سے گھبرا کر فیصلے؟

بدھ 04 مارچ 2020ء
عا رف نظا می
معاون خصوصی برائے اطلاعات محترمہ فردوس عاشق اعوان کو داد دینا پڑے گی کہ وہ بڑی محنت سے اپوزیشن کے خلاف فقرے بازی کرنے کا مواد اکٹھا کرتیں اور پھر اپنے پیرائے میں اس کااظہار کرتی ہیں۔ ان کا ٹارگٹ عموماً شریف برادران ہوتے ہیں کبھی کبھار بلاول بھٹو بھی ان کے ریڈار پر آجاتے ہیں البتہ ان کے سابق باس آصف زرداری شاذ ہی ان کا نشانہ بنتے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ محترمہ کے اکثر ارشادات سیاق وسباق سے ہٹ کر اور بعض اوقات ناقابل یقین ہوتے ہیں۔ حکومت کی کلیدی ترجمان کم ہی حقائق کو اپنے
مزید پڑھیے


انتقام کی بو ؟

پیر 02 مارچ 2020ء
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کسی دباؤ میں آئے بغیر اور بلاکم وکاست اپنی بات کہہ دیتے اور ان کے اکثر فیصلے جرأتمندانہ ہوتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اورسابق وزیر منصوبہ بند ی احسن اقبال جو نیب کی صعوبتیں جھیل رہے تھے کو رہا کر دیا لیکن ساتھ ہی انہوں نے نیب کی کارکردگی پر جو ریمارکس دیئے وہ چونکا دینے والے ہیں۔ احسن اقبال کی درخواست ضمانت سنتے ہوئے فاضل بینچ نے خصوصی طور پر نوٹ کیا کہ ملزم کے خلاف کسی مجرمانہ نیت یا مالی مفادات
مزید پڑھیے


کشمیر کاز ،خا رجہ حکمت عملی!

هفته 29 فروری 2020ء
عا رف نظا می
پاکستان میںبڑے شادیانے بجائے جا رہے تھے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ دو روزہ دورہ بھارت میں نریندر مودی کے روایتی پاکستان دشمن بیانیے کو گھاس نہیں ڈالی بلکہ الٹا کہا کہ عمران خان بڑے اچھے آدمی اور میرے دوست ہیں، مودی سے بھی میرے تعلقات اچھے ہیں ،کشمیر کا مسئلہ حلق کا کانٹا ہے پاکستان اس پرکام کر رہا ہے اور میں کشمیر پر ثالثی کرانے کے لیے ہر وقت تیار ہوں۔ لیکن دورے کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں بلی تھیلے سے باہر آ گئی ۔مشترکہ اعلامیے میں پھر اسی گھسے پٹے
مزید پڑھیے


ٹرمپ کا دورہ بھارت

بدھ 26 فروری 2020ء
عا رف نظا می
نریند رمودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے احمد آباد کے سٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زائد افراد اکٹھے کرلئے۔ مودی نے جتنی بڑی تعداد میں لوگوںکو جمع کیا وہ ان کے لیے شاید امریکہ میں ممکن نہیں۔ سٹیڈیم ’نمستے ٹرمپ ‘کے نعر وں سے گو نجتا رہا۔واضح رہے گزشتہ برس 23ستمبر کومودی نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران ہیوسٹن کے سٹیڈیم میں پچاس ہزاربھارت نژاد امریکیوں کا اجتماع کیا تھا جس سے ٹرمپ نے بھی خطاب کیا تھا۔ اس وقت نعرہ Howdy Modiتھا ۔پاکستان کے برعکس بھارت امریکہ کا سٹرٹیجک پارٹنر ہے، تاہم مبصرین کے مطابق اس دورے سے بھارت
مزید پڑھیے








اہم خبریں