Common frontend top

محمد عامر خاکوانی


پانچ جولائی77 :ـ سوال جو ابھی تک تشنہ ہیں 2


پچھلی نشست میں قارئین کے سامنے پانچ جولائی 1977ء کے حوالے سے تین سوال رکھے تھے کہ ان کے جواب ابھی ملنا باقی ہیں۔ پہلا یہ کہ جنرل ضیا الحق نے مارشل لاء کیوں لگایا؟ دوسرا یہ سوال کہ کیا چار اور پانچ جولائی کی درمیانی شب حکومت اور پی این اے کے درمیان معاہدہ طے پا گیا تھا، جس کا پی این اے کے بعض لیڈر بعد میں دعویٰ کرتے رہے ؟تیسرا یہ کہ کیا بھٹو صاحب جنرل ضیا کی جگہ نیا چیف آف آرمی سٹاف مقرر کرنا چاہتے تھے۔ ایک چوتھا ضمنی سوال یہ بھی ہے کہ کیا
جمعرات 06 جولائی 2023ء مزید پڑھیے

پانچ جولائی77: بعض سوال جو ابھی تک تشنہ ہیں

بدھ 05 جولائی 2023ء
محمد عامر خاکوانی
آج پانچ جولائی ہے۔ چھیالیس سال پہلے اسی دن ملک میں مارشل لاء لگایا گیا۔وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ کر مسلح فوج کے سربراہ جنرل ضیا الحق نے اقتدار کی باگ ڈور سنبھال لی، اگلے گیارہ برسوں تک وہ ملک پر حکمران رہے ، حتیٰ کہ ایک پراسرار فضائی حادثے میں کئی اعلیٰ فوجی افسروں سمیت ہلاک ہوگئے ۔ جنرل ضیا الحق کے مارشل لا ء کے حوالے سے مختلف ادوار میں مختلف آرا پائی جاتی رہیں۔ مجھے یاد ہے کہ میرے سکول کالج کے زمانے میں اور اس کے چند برس بعد تک جنرل ضیا
مزید پڑھیے


قصہ آم کی سحرانگیز لذت کا

بدھ 28 جون 2023ء
محمد عامر خاکوانی
آج کل ہمارے علاقے میں رات دس بجے گیس چلی جاتی ہے، صبح چھ بجے تک پھر چولہا جلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔کالج روڈ لاہورکی اس سوسائٹی میں چھ سال سے مقیم ہیں، کبھی ایسا نہیں ہوا۔ شدید سردی میں بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی تھی۔ پھر ایک بہت ہی بابرکت، لائق فائق، تجربہ کار افراد پر مشتمل حکومت ایسی آئی، جس نے ہر چیز الٹ پلٹ کر دی۔ممکن ہے انہوں نے چیزیں بہتر کی ہوں مگر ہماری کم فہمی کہ اسے تباہی اور بربادی سمجھ رہے ہیں۔ بہرحال وجہ جو بھی ہے، چھ سال بعد
مزید پڑھیے


جسٹس(ر) جواد خواجہ کا ایک دلچسپ انٹرویو

اتوار 25 جون 2023ء
محمد عامر خاکوانی
آج کل سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے حوالے سے کیس چل رہا ہے، عمران خان، اعتزاز احسن اور سول سوسائٹی کے ایک حلقے کی جانب سے پٹیشن کے علاوہ سابق چیف جسٹس جواد خواجہ نے بھی چیلنج کیا ہے۔قانونی ماہرین اور سابق جج صاحبان کا کہنا ہے کہ جسٹس جواد کی پٹیشن اپنی ڈرافٹنگ، دلائل اور متن کے حوالے سے شانداراور پر مغز ہے۔ جواد خواجہ صاحب طبعاً خبروں اور میڈیا سے دور رہنے والے آدمی ہیں، مگر اپنی اس پٹیشن کی وجہ سے بہرحال خبروں میں آ گئے ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ لاہورہائی کورٹ کے جج تھے،
مزید پڑھیے


سیٹھی صاحب کرکٹ بورڈ کو کیا نقصان پہنچا گئے ؟

جمعه 23 جون 2023ء
محمد عامر خاکوانی
ہم لوگ اکثر سیاسی عدم استحکام کا شکوہ کرتے ہیں اور یہ لکھتے یا کہتے ہیں کہ سیاسی پالیسیوں میں تسلسل ہونا چاہیے وغیرہ۔ یہ بات اپنی جگہ درست ، مگر بڑا المیہ یہ کہ پاکستان میں صرف سیاست اور حکومتیں ہی تبدیل نہیں ہوا کرتیں ، بلکہ کرکٹ بورڈ میں کہیں زیادہ تبدیلیاں آتی ہیں، ملک کا مقبول ترین کھیل بھی اس سے بری طرح متاثر ہوتا رہتا ہے۔ اب یہی دیکھ لیں کہ صرف چند دن پہلے تک پاکستانی کرکٹ بورڈ کے کرتا دھرتا، مدارالمہام اوربظاہر اگلے کئی برسوں تک قیادت پر ٹکے رہنے کی سوچ رکھنے والے
مزید پڑھیے



کراچی مئیر کا انتخاب: شکست جمہوریت کو ہوئی

جمعه 16 جون 2023ء
محمد عامر خاکوانی
کراچی میں میئر کے انتخاب کے موقعہ پر وہی کچھ ہوا جس کی توقع تھی۔ پیپلزپارٹی کی حکومت اپنے تمام تر حربوں کو استعمال کر کے اپنا میئر بنوانے میں کامیاب ہوگئی۔ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار پی پی پی کا میئر بنا ہے۔ ان کے لئے یقینی طور پر یہ خوشی کی بات ہے، مگر جس طرح یہ سب کچھ ہوا ، وہ نہایت افسوسناک اور قابل تنقید ہے۔ کراچی کے بلدیاتی انتخاب میں ابتدا ہی سے بہت سے مسئلے مسائل رہے۔ سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے پر تیار نہیں تھی، بڑی مشکل
مزید پڑھیے


ٹی وی سکرین کا عیب دار ہوجانا

جمعرات 15 جون 2023ء
محمد عامر خاکوانی
ممتاز ترین امریکی کالم نگار، مصنف اور استاد آرٹ بک والڈ کی شگفتہ تحریروں کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ گزشتہ روز بک والڈ کے کالموں کے اردو تراجم پر مبنی کتاب کا تذکرہ کیا تھا جسے بک کارنر جہلم نے شائع کیا۔ اس کتاب کو پڑھ رہا ہوں اور ہر کالم نظر روک لیتا ہے، پورا پڑھے اور لطف اٹھائے بغیر گزر نہیں ہو پارہا۔ کیا شگفتگی اور کیالطیف طنز تھا بک والڈ کے کالم میں۔ گزشتہ کالم میں بک والڈ کی تحریر کے حوالے سے امریکی شطرنج چیمپین بوبی فشر کا ذکر آیا، بعض قارئین نے
مزید پڑھیے


آرٹ بک والڈ کا جادو

بدھ 14 جون 2023ء
محمد عامر خاکوانی
سال یاد ہے نہ مہینہ، مگر یہ طے ہے کہ تین چار عشرے قبل کا قصہ ہے۔ سب رنگ ڈائجسٹ میں پہلی بار آرٹ بک والڈ کے بعض شگفتہ کالموں کے تراجم پڑھے۔منفرد انداز، خاص ذائقہ اور عجب انداز کی خستگی تھی ۔ بہت اچھا لگا۔ آرٹ بک والڈ کا تعارف بھی سب رنگ کے مدیر شکیل عادل زادہ نے اپنے مخصوص فسوں خیز انداز میں کرایا۔ معلوم ہوا کہ موصوف صحافی، مصنف، استاد اور کالم نگار ہیں۔ امریکہ کے ممتاز ترین کالم نگار جن کا سنڈیکیٹ کالم دنیا کے چھ سو سے زیادہ اخبارات میں شائع ہوتا ۔ تب
مزید پڑھیے


کتابی باتیں

هفته 10 جون 2023ء
محمد عامر خاکوانی
آج ایک کہانی سے آغاز کرتے ہیں۔بہت سال پہلے بھی اس پر بات کی تھی۔ کہانیوں کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ کبھی پرانی نہیں ہوتیں۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہت بار ان کی تازگی اور اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ کہتے ہیں ایک ریاست چاروں طرف سے خطرات میں گھر گئی۔اندرونی مسائل کے ساتھ ساتھ اسے طاقتور اور دشمن ہمسائیوں سے خطرہ درپیش تھا۔اس بدقسمت ریاست کے حکمران ایک دوسرے سے بڑھ کر نااہل ثابت ہوئے تھے ۔ کسی کے خیالات میں جدت تھی ۔وہ اپنی ریاست کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتا تھا مگر اقرباء پروری
مزید پڑھیے


ہنری کسنجر کی’’ ڈپلومیسی ‘‘

بدھ 07 جون 2023ء
محمد عامر خاکوانی
ہنری کسنجر جدید امریکی تاریخ کے ممتاز ترین ماہر امورخارجہ رہے ہیں۔ وہ صدر نکسن کے دور میں وزیرخارجہ تھے، ان کے مستعفی ہونے کے بعد صدر فورڈ کے عہد میں یہ ذمہ داری نبھائی۔ ہنری کسنجر اس کے بعد کسی حکومتی عہدے پر نہیں رہے، مگر امریکہ سٹیٹ آفس اور مقتدر حلقوں میں ان کی رائے اور تھیوریز کی غیر معمولی اہمیت رہی ہے۔ کسنجر آج بہت ضعیف ہوچکے ہیں، مگر ان کی بات اب بھی امریکی میڈیا، تھنک ٹینکس میں سنی جاتی ہے۔ کسنجر ایک لحاظ سے ایک مکمل سکول آف تھاٹ ہیں۔کوئی اتفاق کرے یا
مزید پڑھیے








اہم خبریں