Common frontend top

مظہر لاشاری


سردار عثمان بزدار کی واپسی اور بے وفا اقتدار


انسان کی زندگی کی طرح اقتدار بھی بے وفا ہوا کرتا ہے جب انسان کے پاس اقتدار ہوتا ہے تو وہ اپنے سوا کسی کو کچھ نہیں سمجھتا بس اُس کے ذہن میں یہی ہوتا ہے کہ شاید اب وقت ٹھہر گیا ہے اور اب سب کچھ میرے پاس ہے۔ وہ جاگتے ،سوتے ،چلتے ،پھرتے عارضی پروٹوکول اور جاہ جلال کا شکار ہو جاتا ہے اور پھر اُس کی آنکھ اُس وقت کھلتی ہے جب اچانک اقتدار اُس سے چھین لیا جاتا ہے۔ سردار عثمان احمد خان بزدار ویسے تو کئی لحاظ سے خوش قسمت ہیں لیکن اقتدار جاتے جاتے
اتوار 08 مئی 2022ء مزید پڑھیے

وقت بدلتے دیر نہیں لگتی!

اتوار 24 اپریل 2022ء
مظہر لاشاری
اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا۔ اِس زمین پر لاکھوں کی تعداد میں مختلف مخلوقات پائی جاتی ہیں لیکن اْن میں سے ا فضل اور اعلیٰ انسان کو ہی بنایا اور پھر اِس انسان پر ہی اپنے فضل اور کرم کی انتہا کر دی کہ اِس کو اپنانا خلیفہ بنا دیا۔ حضرت آدم علیہ السلام اور اماں حوا علیہ السلام کے وجود سے انسانیت اِس دنیا میں پھیلی پھولی۔ انسان ہمیشہ اپنے لیے نفع اور شہرت کا طالب گار رہتا ہے یہ سب کچھ صرف اور صرف اپنے لیے حاصل کرنا چاہتااور پھر نامور ہونا چاہتا ہے یہی
مزید پڑھیے


ہر ویھلے یار دی تانگھ لگی

اتوار 17 اپریل 2022ء
مظہر لاشاری
ملکی سیاست میں اِس وقت زبردست اتار چڑھاؤ کی کیفیت ہے۔ عمران خان وزارت عظمی سے محروم ہو چکے ہیں ۔ بلکہ پوری تحریک انصاف کو اب ایک نئی منزل کی تلاش ہے ۔ شہباز شریف وزیر اعظم بن چکے ہیں اور اُنہوں نے اپنی پوری طاقت کے ساتھ اپنی پرواز شروع کر دی ہے ۔ چونکہ سیاست کے سینے میں رحم نہیں ہوتا، اسی طرح شہرت اور پروٹوکول کی دنیابھی عارضی اور نا پیدار ہو تی ہے ،بادشاہ کو فقیر بنتے دیر نہیں لگتی اور فقیر کو بادشاہ بنتے دیر نہیں لگتی۔ یہ سب فیصلے اللہ تعالیٰ نے اپنے
مزید پڑھیے


بارتھی تونسہ کا وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار!

اتوار 03 اپریل 2022ء
مظہر لاشاری
زندگی کی طرح اقتدار کی کرسی بھی بے وفا ہوتی ہے ۔ ابھی کل ہی کی بات ہے کہ اگست 2018ء میں عمران خان نے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے ڈیرہ غازی خان کے ایک انتہائی پسماندہ علاقہ بارتھی، تونسہ سے تعلق رکھنے والے ایک غیر معروف سیاسی شخصیت سردار عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کے لیے منتخب کیا تھا۔ عثمان خان بزدار جو پہلی مرتبہ ایم پی اے بنے تھے جنہیں لاہور کے محل وقوع اور رنگینیوں کا بھی کچھ پتہ نہیں تھا وہ تو صرف پہلی مرتبہ ایم پی اے بننے
مزید پڑھیے


وزیراعلیٰ کے خلاف سازشیں

اتوار 20 مارچ 2022ء
مظہر لاشاری
اقتدار میں بڑی طاقت ہوا کرتی ہے۔ پروٹوکول انسانی فطرت میں شامل ہے۔ انسان کی یہ بڑی کمزوری ہے کہ وہ ہمیشہ دوسروں سے برتر نظر آنا چاہتا ہے۔ شہرت اور بلندی کے بڑے سے بڑے مقام پر پہنچ کر جب انسان نیچے دیکھتا ہے تو اسے بڑی گہری کھائیاں نظر آتی ہیں۔ زوال چونکہ انسان کا مقدر ہے۔ دنیا میں جتنے بھی بڑے سے بڑے طاقت ور، خوب صورت اور دولت مند انسان آئے ہیں سب نے آخر میں زوال کا منہ دیکھا ہے اور پھر خالی ہاتھ اس فانی دنیا سے کوچ کر گئے۔ جوانی کے ایام میں
مزید پڑھیے



وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈیرہ غازیخان کی ترقی

اتوار 06 مارچ 2022ء
مظہر لاشاری
جنوبی پنجاب کا دور افتادہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ غازیخان اپنی تہذیب اور تمدن کے حوالے سے بلوچ روایات اور ثقافت کا امین ہے۔ چاروں صوبوں کے سنگم پر واقع یہ ضلع اپنی ایک منفرد حیثیت کا حامل ہے۔یہاں کے سیاستدان ہمیشہ ملکی سیاست میں نمایاں حیثیت کے حامل رہے ہیں۔سردار فاروق احمد خان لغاری (مرحوم) جو ملک کے صدر رہ چکے ہیں ان کا تعلق بھی ڈیرہ غازیخان کے ایک تاریخی قصبہ چوٹی زیریں سے تھا۔اسی طرح سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ بھی ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھتے
مزید پڑھیے


ڈیرہ غازیخان کا دو سو سالہ تاریخی میلہ اسپاں

اتوار 27 فروری 2022ء
مظہر لاشاری
جنوبی پنجاب کا دور افتادہ ضلع ڈیرہ غازیخان اپنی تہذیب و تمدن و تاریخی لحاظ سے پورے ملک میں ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے چاروں صوبوں کے سنگم میں واقع ڈیرہ غازیخان کے مشرق میں دریا سندھ بہتا ہے تو اس کے مغرب میں کوہ سلیمان کا ایک طویل سلسلہ واقع ہے۔قدیم ڈیرہ غازیخان کی بنیاد حاجی خان (دودوائی)میرانی نے 1476ء میں اپنے اکلوتے بیٹے غازی خان کے نام پر دریا سندھ کے مغربی کنارے پر رکھی تھی۔ حسین خان لنگاہ والی ملتان نے افغانوں کے حملوں سے تنگ آکر دریا سندھ کے درمیانی حصہ میں بلوچوں کو اپنے دفاع
مزید پڑھیے


کوہ سلیمان کے سردار اور ڈیرہ غازیخان کے ترقیاتی کام

اتوار 06 فروری 2022ء
مظہر لاشاری
ایک زمانہ تھا کہ جنوبی پنجاب کے کچھ اضلاع کو حکومت برطانیہ کا لا پانی کے نام سے پکارا کرتی تھی۔ ایک تو ان علاقوں میں مختلف اقوام کا رہن سہن اور تہذیب وتمدن تھا کہ جیسے یہاں پر زمانہ قدیم کے انسانوں کا بسیرا ہو،دوسرے یہ اضلاع اپر پنجاب سے دور واقع تھے جن میں سرفہرست ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کے مغرب میں واقع کوہ سلیمان کا طویل پہاڑی سلسلہ کہ جن میں بلوچ قوم کے مختلف قبائل صدیوں سے آباد چلے آرہے ہیں شامل تھے ۔ بلوچ دراصل حلب اور بحیرہ کیسپن سے ہجرت کرکے نوشیرواں
مزید پڑھیے


شکستہ حال ہائی وے

اتوار 23 جنوری 2022ء
مظہر لاشاری
ہارون الرشید صاحب ہماری قومی صحافت کے نامور سپوت ہیں جو اس دشت نوردی میں پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزار چکے ہیں۔ جہدِ مسلسل کی اس داستان کو اگر کبھی خود نوشت یعنی ''آپ بیتی'' کا شرف مل سکا تو یہ تصنیف علم و ادب کے حلقوں، خصوصا'' نئی نسل کیلئے گوہر گرانمایہ ثابت ہو گی۔ ہماری خوش قسمتی ہے گزشتہ ہفتے کے دوران ان کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ ہوا یوں کہ برادرم غلام مصطفی خان میرانی سے موبائل پر بات کی تو معلوم ہوا کہ سفر میں ہیں اور ہارون صاحب ان کے ہم
مزید پڑھیے


لاہور کو بچائیں

اتوار 09 جنوری 2022ء
مظہر لاشاری
لاہورشہرنے ہمیشہ بڑے لوگوں کو اپنی آغوش میں پناہ دے کر جوان کیا ہے۔ اِس خوب صورت شہر کو نہ جانے اب کس کی نظر کھا گئی ہے کہ اب تو لاہور کو نام سن کر بھی آدمی خوف زدہ ہو جاتا ہے۔ ہر بڑی کا نزول لاہور سے ہی ہوتا ہے۔ ابھی کورونا اور ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات مکمل نہیں ہوئے کہ سموگ نے لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے وہ لاہور کہ جو ہمارے ملک کا دل ہے اور زندہ دلان لاہور کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ افسوس کہ آج ماحولیاتی آلودگی
مزید پڑھیے








اہم خبریں