Common frontend top

نواز شریف


نواز شریف کو زرداری، شجاعت، پرویزالٰہی کے فون ،والدہ کے انتقال پر تعزیت

بدھ 25 نومبر 2020ء
اسلام آباد،لاہور (سپیشل رپورٹر،نمائندہ خصوصی سے ،وقائع نگار،92نیوزرپورٹ )سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو ٹیلیفون کیا اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔آصف زرداری کا کہنا تھاوالدہ کا انتقال اولاد کیلئے بہت بڑا سانحہ ہوتا ہے ۔ آپ اور آپکے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے بھی میاں نوازشریف سے ٹیلیفو ن پر رابطہ کیا ۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا آپ کی والدہ سے دو مرتبہ ملاقات ہوئی ، وہ انتہائی ملنسار اور
مزید پڑھیے


نواز شریف، شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں

پیر 23 نومبر 2020ء

لندن،لاہور،راولپنڈی،اسلام آباد، شیخوپورہ (غلام حسین اعوان،92 نیوزرپورٹ،وقائع نگار، سٹاف رپورٹر،سپیشل رپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے ، مانیٹرنگ ڈیسک،نیٹ نیوز،خصوصی نیوز رپورٹر، نیوز ایجنسیاں،ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر 95برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئیں،مرحومہ کوجاتی عمرہ میں شریف فیملی کے خاندانی قبرستان میں دفن کیاجائیگا،قبربنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،نمازجنازہ رائیونڈمیں ہی اداکی جائیگی،مسلم لیگ ن نے بیگم شمیم کی تدفین تک تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔انتقال کی خبر سن کر لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر کارکن جمع ہو گئے ۔مسلم لیگ ن کے رہنما
مزید پڑھیے


فضل الرحمن کا فون؛ پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عمل کرائینگے : نواز شریف

اتوار 22 نومبر 2020ء
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،ذرائع کے مطابق فضل الرحمٰن نے نوازشریف کی تیمارداری کی اورملکی سیاست، باہمی دلچسپی کے امور، پشاور کے جلسہ،پی ڈی ایم کی حکمت عملی میں حائل رکاوٹوں پر گفتگو کی۔اس دوران 13 دسمبر کے لاہور جلسہ اوراگلے مرحلہ پرمشاورت کی گئی۔ نوازشریف نے کہا پی ڈی ایم کے ہر فیصلہ پر عملدرآمد کرائیں گے ،فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق طبیعت کی ناسازی کے باعث پشاور جلسہ میں نوازشریف کا ویڈیو
مزید پڑھیے


اداروں کیخلاف بیانات کیلئے نوازشریف کی صحت ٹھیک: زلفی بخاری

جمعه 06 نومبر 2020ء
لاہور( اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیراعظم کے معاون خصوصی اور نیشنل ٹورزم بورڈ کے چیئرمین سید زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ملک دشمنی اور اداروں کیخلاف بیانات دینے کے لئے نواز شریف کی صحت بالکل ٹھیک ہے ،حکومت کی کوشش ہے نواز شریف کو واپس لیا جائے اور اس کے لیے حکومت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے تاہم یو کے کے بھی کچھ قوانین ہیں جن کے مطابق ہمیں چلانا ہو گا حکومت نے اپنی کوشش جاری رکھی ہوئی ہے ،ملک بھر کے سیاحتی مقامات پر انفراسٹرکچر تعمیر کیا جا رہا ہے ، پاکستان کو
مزید پڑھیے


نواز شریف کو پاکستان نہیں لے جایا جا سکتا: اسحاق ڈار

بدھ 28 اکتوبر 2020ء
لندن( نیٹ نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود میاں نواز شریف کو برطانیہ سے پاکستان نہیں لے جایا جا سکتا۔ ایک انٹرویو میں لندن میں مقیم پاکستان کے سابق وزیرِ خزانہ نے کہا کہ جب تک نواز شریف کی صحت مکمل ٹھیک نہیں ہو جاتی وہ پاکستان نہیں جائیں گے ۔پاکستان کے سابق وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ فوج کا ادارہ قابل احترام ہے ، اس کی ملک اور قوم کے لیے
مزید پڑھیے



نواز شریف کی سفری دستاویزات بلاک کرنیکی سفارش، طلبی ا شتہار کا حکمنامہ جاری: غداری کیس میں جے آئی ٹی ان ایکشن

هفته 10 اکتوبر 2020ء
اسلام آباد،لاہور(نامہ نگار،کرائم رپورٹر،92 نیوزرپورٹ،آن لائن) نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی سفارش کردی۔ وزارت داخلہ کے حکام نے اس مقصد کے لیے لکھے گئے نیب کے خط کی تصدیق کردی۔خط میں سفارش کی گئی کہ نواز شریف کی سفری دستاویزات منسوخ اوران کاپاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے کیونکہ ان کے وارنٹ گرفتاری عدالت سے جاری ہو چکے ہیں اوراشتہاری قرار دینے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔دوسری جانب نواز شریف اور دیگرلیگی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی تفتیش کیلئے آئی جی
مزید پڑھیے


نوازشریف کی بیماری کا سن کر شیریں مزاری رو پڑیں: عمران

هفته 10 اکتوبر 2020ء
اسلام آبا د(سپیشل رپورٹر ،اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی بیماری پر بات کرتے ہوئے کہا عدالت نے کہہ دیا نواز شریف کو کچھ ہوگیا تو حکومت ذمہ دار ہے ، کابینہ کی 6 گھنٹے کی میٹنگ میں نواز شریف کی بیماریوں کے بارے میں ایسی داستان بتائی گئی کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی آنکھوں میں بھی آنسو آ گئے ۔ اب خودسوچ لیں کس طرح کی بیماریاں ہمیں بتائی گئی تھیں، ہم سوچ رہے تھے پتہ نہیں یہ جہاز کی سیڑھیاں بھی چڑھ سکے گا یا نہیں لیکن لندن پہنچتے ہی اس
مزید پڑھیے


نواز شریف کو سٹاپ لسٹ میں ڈالنے ،اشتہارلگانے کیلئے خطوط ارسال

جمعه 09 اکتوبر 2020ء
اسلام آباد،راولپنڈی(نامہ نگار،سٹاف رپورٹر، 92نیوزرپورٹ)نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے لئے ڈی جی ایف آئی اے اور اشتہاری ہونے کے معاملے پر لاہور پولیس کو خطوط ارسال کر دیئے ۔ ذرائع نے نیب راولپنڈی کا خط موصول ہونے کی تصدیق کی ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے اشتہاری ہونے کا ریکارڈ امیگریشن سسٹم میں شامل کیا جائے ، ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے نیب کے خط پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔نواز شریف کے اشتہاری ہونے کے معاملے پر لاہور پولیس کو ارسال کئے گئے
مزید پڑھیے


العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کی طلبی کے اشتہار کا حکم

جمعرات 08 اکتوبر 2020ء
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایون فیلڈاورالعزیزیہ ریفرنسزمیں سزاکے خلاف نواز شریف کی اپیلوں میں مسلسل عدم پیشی اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی بھی تعمیل نہ ہونے پر سابق وزیر اعظم کی طلبی کا اشتہارجاری کرنے کا حکم دیدیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ،ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل سردارمظفر اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھرجبکہ ویڈیولنک کے ذریعے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری دلدار علی ابڑو اور قونصلر عبدالحنان عدالت پیش ہوئے ،فرسٹ سیکرٹری دلدار علی ابڑو سے ایڈیشنل اٹارنی
مزید پڑھیے


نواز شریف نے اہم پارٹی اجلاس آج بلا لیا

جمعرات 08 اکتوبر 2020ء
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے پارٹی کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کامشترکہ اجلاس آج طلب کرلیا۔اجلاس میں تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹرزکوشرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی،ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے مطابق نوازشریف اجلاس سے اہم پالیسی خطاب کریں گے ،اجلاس میں پارٹی کے قومی وصوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرزبھی شرکت کریں گے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں