Common frontend top

نواز شریف


نوازشریف سوٹ بوٹ پہنے ،ہنستے کھیلتے لندن پہنچے :فیاض چوہان

جمعرات 21 نومبر 2019ء
لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف سوٹ بوٹ پہن کر ہنستے کھیلتے لندن پہنچے ، لندن میں ہسپتال پہنچنے سے پہلے قطر گئے ۔ ڈاکٹر عدنان اور شہباز شریف سے درخواست کرتا ہوں کہ خلیفے کی خطائی اور قیمے والے نان سے نواز شریف کو دور رکھا جائے ۔ نواز شریف کی بیماری کی وجہ یہ سارے کھابے ہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فیاض الحسن چوہا ن نے کہا کہ عمران خان نے کسی کو این آر او دیا اور نہ
مزید پڑھیے


حکومت کا نواز شریف سے متعلق فیصلہ چیلنج نہ کرنیکا اعلان

بدھ 20 نومبر 2019ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوزایجنسیاں ) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور پہلے ہی کہہ چکے ہیں عدالتوں کے فیصلے کو من و عن قبول کریں گے ۔نوازشریف کی بیرون ملک روانگی پر انڈیمنٹی بانڈ کی شرط ان کی واپسی کو یقینی بنانے کیلئے رکھی تھی کیونکہ اب عدالت نے ضمانت لے لی ہے تو ہم پر امید ہیں کہ نوازشریف عدالتی فیصلے کو مانیں گے اور علاج
مزید پڑھیے


نوازشریف لندن پہنچ گئے ، ایون فیلڈفلیٹس منتقل، ڈاکٹرز کی ٹیم آج طبی معائنہ کریگی: قوم سے دعائوں کی اپیل ہے :حسین نواز

بدھ 20 نومبر 2019ء
لندن، لاہور،اسلام آباد (غلام حسین اعوان ،نمائندہ خصوصی سے ،خبرنگارخصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں )ن لیگ کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کی غرض سے لندن پہنچ گئے جہاں پر انہیں ایون فیلڈ فلیٹس منتقل کردیاگیا، ڈاکٹرز کی ٹیم آج طبی معائنہ کریگی جبکہ حسین نواز نے قوم سے والد کیلئے دعائوں کی اپیل ہے ۔ ایئرایمبولینس سابق وزیراعظم کو لے کر لاہور ایئر پورٹ سے منگل کی صبح دس بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوئی۔ بھائی شہباز شریف،معالج ڈاکٹر عدنان ،عابد اﷲ جان اور محمد عرفان سمیت 7 افراد ساتھ تھے ۔میاں نواز شریف کی ائیر ایمبولینس
مزید پڑھیے


پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورم کی نذر،نوازشریف کی روانگی پر حکومتی واپوزیشن ارکان کی نعرے بازی

بدھ 20 نومبر 2019ء
لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب اسمبلی کااجلاس دوسرے روز ہی کورم کی نذر ہو گیا جس کے باعث ڈپٹی سپیکر نے اجلاس آج سہ پہر تین بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا۔اجلاس میں اپوزیشن اور حکومت میں محکمہ صحت کے معاملات پر نوک جھونک ہوتی رہی ،اپوزیشن رکن حسن مرتضیٰ نے کہا کہ این آراو لینے والے لے گئے ،دینے والے دے گئے اور جس کی چپ فٹ ہے وہ اب بھی کہہ رہا ہے نہیں چھوڑو ں گا ، این آراو نہیں دوں گا، اپوزیشن اور حکومت میں نواز شریف کی علاج کیلئے بیرون ملک روانگی کسی ممکنہ این آر او
مزید پڑھیے


نواز شریف اپنی جگہ ہر صورت مریم کو دیکھنے کے خواہاں، ویڈیو بیان بھی ریکارڈ: ائیر ایمبولینس کے انتظامات سیف الرحمن نے کئے

منگل 19 نومبر 2019ء
لاہور ( رانا محمد عظیم) نوازشریف کے بیرون ملک جانے کے بعد مسلم لیگ ن کس بیانیے پر چلے گی اور کون پارٹی کو حقیقت میں لیڈ کرے گا کے حوالے سے قائد ن لیگ نے اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرا دیا جبکہ ایک اور ویڈیو بیان بیرون ملک جا کر ریکارڈ کرایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق دونوں ویڈیو بیان موقع کی نزاکت اور حالات کو دیکھتے ہوئے جاری کئے جائیں گے ۔اگر نوازشریف کا بیانیہ ہی پارٹی کے اندر چلتا ہے تو پھر یہ ویڈیو ریکارڈنگ باہر نہیں آئے گی اور اگر پارٹی کو کوئی ہائی جیک یاتقسیم کرنے
مزید پڑھیے



نوازشریف سے متعلق فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے : وزیراعظم

پیر 18 نومبر 2019ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر؍خبر نگار خصوصی؍ نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ نواز شریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لیکر کابینہ میں رپورٹ پیش کی جائے ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر حکومتی لائحہ عمل کابینہ اجلاس میں طے کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور اٹارنی جنرل انور منصور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ حکومت کی جیت ہے ،کابینہ کے فیصلے کی تائید کی گئی، نوازشریف واپس نہ آئے تو
مزید پڑھیے


کل علاج کیلئے بیرون ملک روانگی کا امکان: حکومت بہت چھوٹے دل کی نکلی:نواز شریف، قائد کا مشن جاری رہیگا:صدر ن لیگ

پیر 18 نومبر 2019ء
لاہور،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں،خبر نگار خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک) قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے کہا ہے حکومت بہت چھوٹے دل کی نکلی ہے ، امکان ہے کہ سابق وزیر اعظم علاج کی غرض سے کل بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے ،صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے نوازشریف کی ملک و قوم کیلئے گراں قدر خدمات ہیں،ان کی پاکستان میں عدم موجودگی پر ان کا مشن جاری رکھیں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف نے جاتی عمرہ رائے ونڈ میں بڑے بھائی،مریم نواز اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی ۔ شہباز شریف نے نواز شریف
مزید پڑھیے


نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز،انجائنا کی بھی تکلیف

پیر 18 نومبر 2019ء
لاہور(جنرل رپورٹر)قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز ہے ،ذرائع کے مطابق دل کے عارضہ کی شدت بڑھنے سے انہیں انجائنا کی تکلیف بھی لاحق ہوگئی ہے ، مضر اثرات،شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول سے باہر ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے نواز شریف کیلئے سٹیرائیڈز کی مقدار کو بتدریج کم کر دیا، آئی ٹی پی نامی بیماری سے ان کے جسم پر سوجن اور سرخ دھبے بدستور نمایاں ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی صحت کیلئے سنگین خطرہ پلیٹ لیٹس کی کمی کے ساتھ ساتھ دماغ کو خون پہنچانے والی شریانیں’’ کیروٹڈ آرٹریز‘‘ ہیں جن میں
مزید پڑھیے


نوازشریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کیں:حماداظہر،اسلم اقبال

پیر 18 نومبر 2019ء
لاہور(خصوصی نمائندہ،کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر اور وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے میاں نواز شریف کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی ہیں،ان کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔نواز شریف کا خاندان عدالتوں سے مفرور ہے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر اور وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے ڈھلنوال، یثرب کالونی میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک سے باہر جائیں اور علاج کروائیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔قبل ازیں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال
مزید پڑھیے


مریم نواز سے پرویز رشید کی ملاقات، عدالتی فیصلے پر مبارکباد،نواز شریف کی صحت پر گفتگو

پیر 18 نومبر 2019ء
لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور شریف فیملی کے دیگر افراد سے پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے ملاقات کی ۔ پرویز رشید نے مریم نواز سے نواز شریف کی صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کی اورلاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر مبارکباد دی ۔ پرویز رشید نے پارٹی قائد کی جلد صحت یابی اوربیرون ملک سفر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں