Common frontend top

نواز شریف


نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس سمز بورڈ کے حوالے

جمعه 17 جنوری 2020ء
لاہور(جنرل رپورٹر)قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس محکمہ داخلہ سے محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو موصول ہو گئی ، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر نے رپورٹ سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو بھجوا دی ہے اور اب پروفیسر محمود ایاز کی سربراہی میں قائم میڈیکل بورڈ رپورٹ کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو دے گا۔ محکمہ صحت نے میڈیکل بورڈ کوہنگامی بنیادوں پر اجلاس بلا کر رپورٹس کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے ۔
مزید پڑھیے


نواز شریف واپس آئے تو دیگر قیدیوں جیسا سلوک ہوگا: شہزاد اکبر

بدھ 15 جنوری 2020ء
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب وداخلہ امور بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر آنے والی تصویر سے لگتا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت اب بہتر ہے ، اگر وہ واپس آتے ہیں تو ان سے جیل میں دیگر قیدیوں جیسا سلوک ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر آنے والی تصویر سے پتہ چلتا ہے کہ نوازشریف کی صحت بہتر ہوگئی ہے اگر ایسا ہے تو انہیں واپس آکر جیل میں باقی سزا کاٹنی چاہیے ۔شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری
مزید پڑھیے


نوازشریف کے دل کا آپریشن کرنے کافیصلہ

اتوار 12 جنوری 2020ء
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹروں نے نوازشریف کے دل کا آپریشن کرنے کافیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق آپریشن کیلئے نوازشریف کوہسپتال داخل کیاجائیگا۔
مزید پڑھیے


نواز شریف کے بیرون ملک قیام میں توسیع،نئی میڈیکل رپورٹس کاحکومتی مراسلہ لندن موصول

جمعه 10 جنوری 2020ء
لاہور (92 نیوزرپورٹ)قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کے بیرون ملک قیام میں توسیع کے معاملہ پرمحکمہ داخلہ پنجاب کا نئی میڈیکل رپورٹس مانگنے کامراسلہ لندن موصول ہوگیا،مراسلے میں کہاگیاہے کہ نوازشریف کے قیام میں توسیع کیلئے فوری نئی میڈیکل رپورٹس دی جائیں،نوازشریف نے پنجاب حکومت کو23دسمبرکوقیام میں توسیع کی درخواست دی تھی جبکہ پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈنے نوازشریف کی رپورٹس پرانی قراردیدی تھیں،ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈمیں ڈاکٹرعدنان کی شمولیت کے باجودان سے مشاورت نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیے


نوازشریف کو دل کے علاج کیلئے ہسپتال داخل کیا جائے گا: ڈاکٹر عدنان

هفته 04 جنوری 2020ء
لندن (این این آئی)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو دل کے علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کیا جائے گا۔نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے اپنے ٹویٹ میں صرف یہی لکھا کہ میاں صاحب کو علاج کے لیے ہسپتال داخل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ابھی تک غیرمتوازن ہیں۔
مزید پڑھیے



احتساب عدالت:نواز شریف کو17جنوری تک حاضری سے استثنیٰ

هفته 04 جنوری 2020ء
لاہور،اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی،اپنے نیوز رپورٹر سے ، نیوزایجنسیاں) احتساب عدالت لاہورکے جج امیر محمد خان نے چوہدری شوگر ملز کیس میں میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پرسابق وزیر اعظم نواز شریف کی17جنوری تک حاضری معافی کی استدعا منظور کر لی جبکہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز اورچوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتاریوسف عباس شریف کے جوڈیشل ریمانڈمیں 17جنوری تک توسیع کر دی۔عدالت نے کہا آئندہ سماعت پرنواز شریف کی طبی رپورٹ پیش کی جائے ،عدالت نے اس کیس میں مریم نواز کو ریفرنس آنے تک عدالت حاضری سے استثنی دے رکھا ہے ۔نیوز ایجنسیوں کے
مزید پڑھیے


نواز شریف کی طبیعت نہ سنبھلی، شہباز کی ایک گھنٹہ ملاقات

جمعه 03 جنوری 2020ء
لندن،لاہور( 92 نیوز رپورٹ،سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی،شہباز شریف ملاقات کے بعد میڈیاسے بات کئے بغیر پارک لین فلیٹس سے روانہ ہوگئے ،ذرائع کے مطابق گزشتہ روزجب نوازشریف ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کے بعد گھرپہنچے تو انہوں نے فوری طورپرشہبازشریف کو طلب کیا،ذرائع کے مطابق ملاقات کا ایجنڈاآرمی ایکٹ پرن لیگ کی حمایت اوراس کے بعدپارٹی پرہونے والی شدیدتنقیدتھا،ذرائع نے دعوی کیاآئندہ چندروزمیں پاکستان سے اہم لیگی رہنمائوں کو لندن طلب کیاجاسکتاہے اورحتمی مشاورت کے بعد کوئی لائحہ عمل طے کیاجائیگا،نمائندہ 92نیوزنے ہسپتال
مزید پڑھیے


نوازشریف 70 برس کے ہوگئے قوم پارٹی قائد کی صحت یابی کیلئے دعائیں جاری رکھے : شہبازشریف

جمعرات 26 دسمبر 2019ء
لاہور؍کراچی(سٹاف رپورٹرز)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف 70برس کے ہو گئے ۔ سالگرہ کے دن کی مناسبت سے ملک بھرمیں مسلم لیگ(ن) کے کارکنان نے ان کی جلد صحت یابی اوردرازی عمرکی دعائیں مانگیں۔کراچی میں مختلف تقاریب کے علاوہ شاہراہ فیصل و دیگرمختلف شاہراہوں پرملکی ترقی اوراستحکام کے لئے ان کی خدمات کوسراہنے کے لئے پینا فلیکس کے علاوہ خیرمقدمی کیمپ قائم کئے گئے ۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نوازشریف کی سالگرہ پرپوری قوم اور پارٹی کارکنان کو مبارک دیتا ہوں ، نوازشریف قائد اعظم محمد علی جناح کے سچے سپاہی ہیں، قیام پاکستان
مزید پڑھیے


خون کی شریان سکڑنے کے سبب نواز شریف کو دل کے دورہ کا خطرہ

بدھ 25 دسمبر 2019ء
لندن (غلام حسین اعوان) لندن کے ہسپتال میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا پی ای ٹی سکین مکمل کرلیا گیا جبکہ دل کو خون پہنچانے والی شریان سکڑنے کے سبب نواز شریف کو دل کے دورے کا خطرہ ہے ۔ہسپتال ذرائع نے گمنام رہنے کی شرط پر بتایاکہ شریان میں پیچیدگی کے سبب نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف ہے ۔نواز شریف کے پی ای ٹی سکین رپورٹ کرسمس کے بعد جاری کی جائیگی۔ دل میں خون کی روانی برقرار رکھنے کیلئے کورونری انٹروینشن کی ضرورت ہے ۔ انٹروینشن کامیاب نہ ہوئی تو ہارٹ بائی پاس کرنا پڑ سکتا
مزید پڑھیے


دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کل منائے گی

منگل 24 دسمبر 2019ء
اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ( این این آئی ) مسیحی برادری پاکستان سمیت دنیا بھر میں مذہبی تہوار کرسمس کل مذہبی جوش و خروش سے منائے گی، اس دن کی مناسبت سے کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ، گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ، مسیحی برادری کے افراد اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی اور عبادات کریں گے ،اس موقع پر ملکی ترقی ، قیام امن اور سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، پولیس سمیت دیگر قانون کرنے
مزید پڑھیے








اہم خبریں