لاہور(کامرس رپورٹر ) صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے فراہمی مالی امداد کادوسرااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورت حال سے متاثرہ دیہاڑی دار اور مزدوروں کی مالی امداد کے لئے تجاویز کاجائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان اور ٹاسک فورس کے ممبران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔