اجمیر(نیٹ نیوز)مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے الیکشن میں کامیابی کے لیے اجمیر شریف میں خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ پر حاضری دی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ پرویز اشرف، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید عمران شاہ ولی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ پہنچے ، چادر چڑھائی اور انتخابات میں کامیابی کے لیے دعا کی۔درگاہ خواجہ غریب نواز کے خادم سید بلال چشتی نے بتایاروزانہ کی بنیاد پر درجنوں امیدواروں کی موبائل کالز بھی موصول ہورہی ہیں جس میں انتخاب میں کامیابی کے لیے دعا کرنے اور چڑھاوے چڑھانے کی استدعا کی جاتی ہے ۔