کراچی (کامرس رپورٹر)انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید چھ پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید6پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.24روپے سے گھٹ کر 155.18روپے اورقیمت فروخت155.34روپے سے گھٹ کر155.28روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید155.20روپے اور قیمت فروخت155.40روپے مستحکم رہی ۔