ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور،ٹانک(نمائندہ92 نیوز،92نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹانک کے علاقہ محسود کورونہ میں کھلونا نما بم پھٹنے سے 3 کمسن بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ عبدالخالق کے کمسن بیٹے وحید، ناصراور فرمان کوسدگی نالے میں نہاتے ہوئے کھلونا نما بم ملا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکہ کی زد میں آکر تینوں کمسن بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا،پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا ،ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔بعد ازاں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ ادھروزیر اعلیٰ محمود خان نے کھلونا بم دھماکے میں ایک ہی خاندان کے تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔