لاہور(وقائع نگار،92نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے ۔آج ایک طرف شفاف اور ایماندار قیادت ہے اور دوسری طرف عبرت کی تصویر بنے سابق حکمران۔بد قسمتی سے پی ڈی ایم نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہواہے ۔عوام نے کرپشن کو نہیں بلکہ شفافیت کو ووٹ دے کر منتخب کیاہے ۔حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں اوریہ غیر فطری اتحاد وقت کے ساتھ ختم ہورہاہے اورووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اورترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ مایوس اپوزیشن نے ہر قومی مسئلے پر عوام کو مایوس کیا ہے ۔اپوزیشن نے اپنی تمام توانائی صرف زبانی جمع خرچ پر صرف کی۔ 22 کروڑ عوام اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہروں سے بخوبی آگاہ ہیں۔اپوزیشن کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ بیان بازی سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے ۔ تحریک انصاف کی قیادت عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ۔ہم کل بھی عوام کے ساتھ تھے ، آج بھی ساتھ ہیں، آئندہ بھی ساتھ رہیں گے ۔اپوزیشن کی جانب سے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھٹیا سیاست نہیں چلے گی۔ عوام کے سامنے بلند و بانگ دعویٰ کرنے والوں کی قلعی کھل چکی ہے ۔وقت نے ثابت کیا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے بروقت فیصلے کئے ۔دریں اثنا انہوں نے فیصل آباد کے تھانہ چک جھمرہ کی حدود میں نوجوان پر تشد د کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ۔بعدازاں پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ایک نامزد ملزم کوگرفتارکرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے سینٹ الیکشن تیاری سے متعلق آئند ہ ہفتے اجلاس طلب کرنیکافیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق سینٹ الیکشن تیاری کیلئے مسلم لیگ ق کوبھی مشاورت میں شریک کیاجائیگا، وزیراعلی چندروزمیں سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی سے ملاقات کرینگے اورسینٹ سرگرمیوں پرمشترکہ حکمت عملی تیارکرینگے ۔ عثمان بزدار