مکرمی ! مہنگائی کی دلدل میں پھنسی عوام بجلی کے بلوں کو ہاتھوں میں لے کر گلی گلی محلہ محلہ یہ سوال کرتے ہوئے ہمارا کیا قصور ہے بھاری بل بجھوا کر ہمارا سکھ چین چھین لیا گیا ہے کہاں انصاف کیلئے زنجیر ہلائیں کہاں ان کی سنوائی ہو گی اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالیں؟پیٹرول کا خرچہ کیسے پورا کریںبجلی کا بل کیسے دیں؟ اور دو وقت کی روٹی کیسے کھائیں فاقہ اور مہنگائی جس گھر میں داخل ہوتی ہے یہ نہیں پوچھتی کہ آپ کی پارٹی کونسی ہے۔ مہنگائی عام آدمی کی بقاء کا مسئلہ ہے، عام آدمی کی بس بس ہوگئی ہے، گلی محلوں میں امن و امان کے مسائل پیدا ہو چکے ہیں کیوں کہ لوگ لوٹ مار کی طرف بڑھ رہے ہیں جو کہ انتہائی پریشان کن ہے۔یہ ہی زندہ قوم ہونے کا ثبوت ہے؟ اسی صورت میں عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لائی جا سکتی ہیں؟خدارا ارباب اختیار عوام کی حالت پر رحم کریں اور مہنگائی کے طوفان کو روکنے کے لئے اقدامات کریں تاکہ غریب کو بھی زندہ رہے کا حق مل سکے۔( علی حسن محلہ فاروق اعظم پنڈی بھٹیاں)