جھنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) جھنگ کے حلقہ این اے 114 میں پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی۔ سابق وفاقی وزیرعابدہ حسین نے پی ٹی آئی امیدوارصاحبزادہ محبوب سلطان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ این اے 114 میں پیپلزپارٹی کے فیصل صالح حیات اور پی ٹی آئی کے محبوب سلطان میں مقابلہ ہوگا۔جھنگ کے 11 قومی و صوبائی حلقوں سے مسلم لیگ (ن) کو ٹکٹ کیلئے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی تھی ۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جھنگ میں شیخ وقاص اکرم کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا مگر شیخ وقاص اکرم نے ٹکٹ لینے سے انکار کر دیا تھا ۔