لاہور(عمران راج) پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ماڈل و گلوکارہ شائرہ رائے کی تاج پوشی اور ایوارڈ سے نوازا دیا گیا ۔فیشن انڈسٹری کے فروغ اور دنیا بھر میں پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل مقابلہ حسن میں حصہ لینے والے میل فی میل ماڈلز کو منتخب کرلیا گیا جس کی تقریب کا اہتمام الہ دین لائونج گلبرگ 2 لاہورمیں کیا گیاایوارڈ شو میں منتخب ہونے والے حسین چہروں کو ایوارڈ دیے گئے اس موقع پر پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ماڈل شائرہ رائے نے گلوکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاسے خوب داد سمیٹی ۔ تقریب میں مس ٹرانس پاکستان 2021 شائرہ رائے نے مقابلہ جیتنے والوں کی تاج پوشی کی پاکستان گلوبل 2022 ء ایوارڈ ثنا حیات کودیا گیا،مسٹر پاکستان گلوبل 2022 ئکا ایوارڈ محمد عمر کو دیا گیا،مسز پاکستان ورلڈ 2022 کا ایوارڈ مسز ندا خان کو دیا گیا۔