لاہور (92 نیوزرپورٹ) شہباز شریف، مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو کی ملاقاتوں سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آگئی، اے پی سی کے معاملے پر میاں نواز شریف سے رابطہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف سے اے پی سی میں ن لیگ کی بھرپور شرکت کی یقین دہانی لی گئی۔ نواز شریف نے شہباز شریف کو اے پی سی میں بھرپور شرکت کا کہا، عید کے بعد ہونیوالی اے پی سی کی میزبانی کیلئے بھی کہا۔مولانا فضل الرحمٰن نے بھی نواز شریف کی یقین دہانی کے بعد ہی شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں پچھلے آزادی مارچ میں عدم تعاون پر شکوہ کیا۔