ڈربن(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ میں کھیلی جانیوالی مزانسی ٹی ٹونٹی لیگ میں شائقین اس وقت حیران رہ گئے جب کرکٹر نے آئوٹ کرنے کے بعد رومال کو چھڑی میں تبدیل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پرل راکس ٹیم کے سپنر تبریز شمسی نے ڈربن ہیٹ کے بلے باز کو آئوٹ کرنے کے بعد جیب سے سرخ رنگ کا رومال نکالا اور اسے لہراتے ہوئے سفید چھڑی میں تبدیل کر دیا ۔ بائولر کے اس جادوئی عمل نے نہ صرف میچ دیکھنے کیلئے آئے شائقین کو حیران کر دیا بلکہ کمنٹری باکس میں بیٹھے ہوئے افراد بھی دم بخود رہ گئے ۔ یاد رہے کہ پاکستان کے وہاب ریاض ، آصف علی اور محمد نواز بھی لیگ کا حصہ ہیں۔