کراچی (نیٹ نیوز) ماڈل کورٹ نے دو افراد کے قتل کے مقدمے میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مرکزی ملزم رحمان بھولا ،عبدالقادر اور محمد نعیم کو بری کردیا۔کراچی سینٹرل جیل میں اے ڈی جے ویسٹ ماڈل کورٹ نے دو افراد کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔رحمان بھولا کے وکیل عابد زمان ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے موکل کو پولیس نے بد دیانتی کی بنیاد پر کیس میں نامزد کیا، رحمان بھولا کا اس قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں،استغاثہ کے پیش کردہ گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے ۔