مکرمی !حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلع حافظ آباد میں بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق اور سخت آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں کے لیے ضلعی انتظامیہ،پولیس اور محکمہ واپڈا کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے جس کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نہ صرف انکابجلی کا کنیکشن منقطع کر یں گئی بلکہ انہیں گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائینگے۔ یہ اقدام توبہت اچھا ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے بلا تفریق کاروائی ہو نہ کہ یہ کاروائی بھی فوٹو شیشن تک محدود نہ ہو یکساں کاروائی کی گئی تو یہ ہی انصاف ہوگا اگر عام طبقہ جو کہ پہلے تنگدستی کی زندگی گزار رہا ہے ان کو ہی دھر لیا گیا اور حکام بالا کو سب ٹھیک ہے کا پیغام پہچا نے کا رعمل جای رہا یہ کاروائی نہ ہو گی حالانکہ محکمہ کو پتہ ہے بجلی چور کون ہیں ان کو اس ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے اپنے فرائض کی ادائیگی قومی جذبہ کے ساتھ انجام دینی چاہے اسی صورت میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے اس ملک اور قوم کو سنوانے کیلئے درست سمت میں کاروائی جاری رکھی جائے۔ ( محمدعمران گجر پنڈی بھٹیاں)