اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)جنوبی وزیرستان کے علاقے انگورانڈا میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ ہوگئی،دودہشتگردمارے گئے ،آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 11اور12اپریل کی درمیانی شب ہوا،فورسزنے دہشتگردوںکے ٹھکانوں کوموثراندازمیں نشانہ بنایا،سکیورٹی فورسزکی موثرکارروائی کے نتیجے میں 2دہشتگردہلاک ہوگئے ،اسلحہ اورگولہ بارودبھی برآمدہوا،مارے جانیوالے دہشتگردسکیورٹی فورسزکیخلاف کارروائیوں میں سرگرم رہے ،آئی ایس پی آرکے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر شجاعت حسین اور سپاہی عمران خان جام شہادت نوش کرگئے ،میجرشجاعت شہیدکی عمر30سال اورٹوبی ٹیک سنگھ سے تعلق تھا،سپاہی عمران خان کی عمر27سال اورتعلق نصیرآبادسے تھا،علاقے میں موجودکسی بھی دہشتگردکے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج دہشتگردی کے جڑسے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ،ہمارے بہادر افسروں اور جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے انگوراڈاجنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کردی،اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نے کہاہے کہ مادروطن کے دفاع میں شہیدہونیوالے قوم کے بیٹوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازنے اپنے ٹویٹ میں انگوراڈاواقعہ پرکہاشہیدہونیوالے قوم کے بیٹوں کوسلام۔ دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی واقعہ کی مذمت کی ۔ خاران شہرمیں سیشن جج کے گھرکے قریب دھماکہ سناگیا،لیویزحکام کے مطابق دھماکے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،دھماکہ سیکرٹریٹ روڈپرسیشن جج کے گھرکے قریب خالی میدان میں ہوا۔ جائے وقوعہ سے شواہداکٹھے کرلئے گئے ،تحقیقات شروع کردی گئیں۔