لاہور(اپنے رپورٹر سے )کلین اینڈ گرین پاکستان شجر کاری مہم کے تحت ٹی وی آرٹسٹ حسیب پاشا نے جیلانی پارک میں پودالگایا۔حسیب پاشا کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری شجرکاری مہم میں عوام بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں۔شجرکاری کر کے اس پودے کی حفاظت کرنا بھی ہم شہریوں کا فرض ہے ۔ دریں اثناء پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کی جانب سے ڈائریکٹر پنجاب پاسپورٹ نے بھی گارڈ ن ٹائون آفس میں پودے لگائے ۔