مکرمی !ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کے غصب کئے جانے پر مشرقی پنجاب کے سکھو ں کی جانب سے 80کی دہائی میں شروع ہونے والی آزاد وطن کے حصول کی مسلح خالصتان تحریک کے بانی پاکستانی پنجاب کے پڑوسی ضلع امرتسر سے تعلق رکھنے والے جرنیل سنگھ بھنڈرانوالا تھے جنہیں1983ء میں آپریشن بلیو اسٹار کے دوران سکھوں کے مقدس ترین مذہبی مقام گولڈن ٹیمپل کے محاصرے کے دوران قتل کیا گیا۔سکھوں کی دنیا میں دوسری سب سے بڑی آبادی کینیڈا میں ہے درجن سے زائدسکھ کینڈین پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔ انڈیا کینیڈا میں رہائش پذیر ہر سکھ کو شق کی نگاہ سے دیکھتا ہے رواں سال جون میں کینڈین سر زمین پر آزادی پسند سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجر کو ایک سکھ گوردوارے کے احاطے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیااور کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی راکے اسٹیشن چیف کو قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں ملک بدر کر دیا کینیڈا کی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے طویل تحقیق کے بعد یہ دعویٰ کیا ہے۔ہردیپ سنگھ نجر کا قتل ہندوستان کی جانب سے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارنا ثابت ہو رہا ہے جس سے سکھوں میں ہندوستان کے خلاف نفرت بڑھی ہے دوسرا ہندوستان کا اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور قتل عام کا گھناؤنہ چہرہ دنیا کے سامنے برہنہ ہوا ہے وہیں اس سے آزاد خالصتان کی آزادی کی تحریک میں ایک نیا جوش و ولولہ پیدا ہونے کی توقع ہے۔ (امتیاز علی آرائیں،حیدر آباد)