لاہور( پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض بھٹی نے اپنے انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا ، اہل علاقہ کے جانب سے پر تپاک استقبال کیاگیا ۔ فیاض بھٹی نے اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ میرے مقابلہ میں ایسا شخص جس نے ریلوے میں لوٹ مار کی اور وہ نیب کو مطلوب ہے ، خواجہ پیر اگون کو 25جولائی کے دن شکست سے دو چار کریں گے ، خواجہ سعدرفیق شاہ سے زیادہ شاہ کے وفا درا بننے کی کوشش نہ کریں چور نوا زشریف کی کرپشن کے دفاع میں ملکی اداروں پر تنقید قابل مذ مت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت نے عو ام سے دو وقت کی روٹی چھینے کے ساتھ سات سکھ چین بھی چھین لیا ۔