مکرمی! اللہ تعالی کی رضا پر راضی ہونا ہمارے ایمان کا جزو ہے محمد عبداللہ سنبل کی وفات پر ہر کوئی غم زدہ ہے کیونکہ ملک ایک نیک صفت بیورو کریٹ سے محروم ہو گیا محمد عبداللہ خاں سنبل مرحوم سے اس وقت کا تعلق قائم ہوا جب وہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی لاہور تھے اہلیاں لاہور ان کے دور کمشنر تعیناتی میں عوامی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ساڑھے تین سال ان کے بطور کمشنر لاہور تعیناتی مدت ایک ریکارڈ ہے عوام گریٹر اقبال پارک آزادی چوک فلائی اوور جو دنیا بھر میں ایک شاہکار منصوبہ ہے۔ لاہور رنگ روڑ سدرن لوپ ایسٹرن بائی پاس ہارس اینڈ کیپٹل شو موبائل لائبریریاں تھیم پارک۔ کڈنی اینڈ لیور سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کی تعمیر جیسے منصوبوں کے وہ پروجیکٹ ڈائریکٹر رہے اور ان منصوبوں کو نہ صرف مکمل کروایا بلکہ اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت ان منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے قومی خزانے کو فائدہ پہنچایا اور یہ سب کچھ سرکاری دستاویزات کے ریکارڈ پر موجود ہے اس کی علاوہ ضلع شیخوپورہ قصور ننکانہ میں بھی ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے کئی مرتبہ راقم کے ساتھ اس حوالے سے فکری نشستوں پر تبادلہ خیال ہوا وہ کہا کرتے تھے ہم نے ایک سی ایس ایس کا امتحان ہی پاس کیا ہے نا اس پر ہمیں فخر کرنے کی بجائے اللہ تعالی کا شکر بجا لانا چاہیے کہ پروردگار عالم نے ہم کو عوام الناس ملک کی خدمت کیلئے منتخب کیا ہے لہذا ہمیں اپنے دل میں خدا کا خوف ایمان تقوی اخلاص حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو کر سرکاری زمہ داریاں ادا کرنی چائیے ۔ حکومت پاکستان محمد عبداللہ خاں سنبل مرحوم کیلئے قومی اعزاز سے نوازنے کا اقدام کرے اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔ ( فرحان شوکت ہنجرا )