لاہور(سٹا ف رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک الیکشن میں کامیابی حاصل کر دنیا بھر میں ناموس رسالت کا تحفظ یقینی بنائے گی،پاکستان او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کروا ہالینڈ میں بننے والے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ رکوائے ،صرف تحریک لبیک واحد جماعت ہے جو خاص طور ایک نظریہ پر الیکشن لڑ رہی ہے ۔تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین رضوی نے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہالینڈ سفیر کی پاکستانی دفتر خارجہ میں طلبی ایک احسن اقدام ہے ، پاکستانی وزارت خارجہ کو اس اقدام پر سراہتے ہیں،انہوں کہا یہ دنیا کے دو ارب مسلمانوں کے ایمانی جذبات کا مسئلہ ہے ، مغربی ممالک اگر ہالو کاسٹ قوانین کے ذریعہ یہودیوں کے خلاف بات کرنے کو غیر قانونی قرار دے سکتے ہیں تو مسلمانوں کے ایمانی جذبات اور امن عالم کے لئے کیوں ایسے گستاخانہ واقعات کی روک تھام کے لئے قانون سازی نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہانام نہاد آزادی اظہار کی آڑ مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا بالکل قبول نہیں کیا جائے گا۔عوام پاکستان کو چاہیئے کہ کہ لبیک کے امیدواروں کو منتخب کروا کراسمبلیوں میں بھجوائیں تاکہ وہ ناموس رسالت کا تحفظ یقینی بنائیں۔ تحریک لبیک دوسرے سیاستدانوں کی طرح کسی بیرونی طاقت کی خوشنودی یا ذاتی مفادات کے لئے ایسے معاملات پر کوئی کمزوری، مصلحت ، غفلت یا مجرمانہ خاموشی نہ دکھائے گی۔