لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ سکواڈ کے رکن فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں سیریز بڑی اہم ہوتی ہے ،سیریز کے لئے منتخب ہونا خوشی کی بات ہے ، وقار یونس کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی کو شش کروں گا، کورونا کی وجہ سے نئے قوانین سے سپیڈ والے باؤلرز کو زیادہ فرق نہیں پڑے گا، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لئے تیار ہوں ،کوشش ہو گی موقع ملنے پر بہترین کارکردگی دکھا کرٹیم کا مستقل رکن بنوں ۔کھلاڑی اور شائقین کرکٹ سیریز شروع ہونے کیلئے پرجوش ہیں۔