پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ اے این پی اسفند یار نے کہاہے کہ براڈشیٹ معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی مذاق ہے ،حکمران احتساب کے نام پر ملک اور عوام کے ساتھ کھیل کھیل رہے ہیں،اپنے ہی ہسپتال کے رکن کوتحقیقاتی کمیٹی کاسربراہ بنانے کامطلب خودکوکلین چٹ دیناہے ۔ایک بیان میں اسفندیارولی نے کہا واٹس ایپ فیصلوں اورجے آئی ٹیزکامعاملہ بھولے نہیں ایک اورمتنازع کمیٹی بنائی جارہی ہے ،عدلیہ کوبھی نوٹس لیناہوگاتاکہ ادارے کومتنازع بنانے کی کوشش ناکام بنائی جائے ، ملک کو بدنامی، ناکامی، تنہائی اور عوام کو مہنگائی کے دلدل میں پھنسادیا گیا ،عوامی نیشنل پارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑی ہے ،پی ڈی ایم تحریک حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لے گی۔