لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز میں شامل معروف لیگ سپنر راشد خان کا کہنا ہے کہ لاہور کے کھانوں کا بہت سن رکھا ہے لاہور کے کھانے بہت مختلف ہوتے ہیں کراچی میں بھی کھانے کھائے ہیں لیکن لاہور کے کھانے مختلف ہوتے ہیں۔ لاہور میں قیام کے دوران کھانوں کا ضرور موقع ملے گا، مجھے لاہور کی فش بہت پسند ہے جو مجھے ضرور کھانی ہے ، انڈر 19 کے ساتھ جب میں لاہور آیا تھا تو تب فش کھائی بہت مزہ آیا تب ہم نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹھہرے تھے اب تک مچھلی اور دیگر کھانے نہیں بھولے ۔