لاہور(نیوز رپورٹر)اہم شخصیات اور حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈ چلانے کا معاملہ,ایف آئی اے نے لاہور سے 2 گجرات اور فیصل آباد سے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے انسداد دہشتگردی اور سائبر کرائم ونگ نے چھاپے مارے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں اور انٹیلی جنس بیورو نے لسٹیں ایف آئی اے کو فراہم کیں،50 افراد کی لسٹیں ایف آئی اے کو دی گئیں جو سینکڑوں جعلی اکاؤنٹس آپریٹ کررہے ہیں،متعدد اکاؤنٹس بیرون ملک سے آپریٹ کئے جارہے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق لاہور کے علاقہ سبزہ زار سے گرفتار ملزم مقصود عارف نے سوشل میڈیا پر 22اکائونٹس بنا رکھے تھے ۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق گوجرانوالا میں اداروں کے خلاف مہم چلانے والے 16 افراد کی فہرست تیار کرلی گئی اور فہرست میں شامل افراد کی گرفتاری کیلئے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔