لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر محمد رضوان نے سٹیڈیم میں آپریشن کے لیے مالی امداد کی درخواست کرنے والے بچے سے رابطہ کرلیا۔محمد رضوان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ شاہد آفریدی کے بعد میں نے بھی اس بچے سے رابطہ کرلیا ہے ، لالہ کا شکریہ کہ اس کا خیال رکھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہد آفریدی آپ لاکھوں کی امید ہیں۔یاد رہے کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ایک مداح نے شاہد آفریدی اور محمد رضوان سے اپنے بیٹے کا آپریشن کروانے کی اپیل کی تھی۔