لاہور( این این آئی )اردو کے ممتاز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 66ویں برسی آج پیر کو منائی جائے گی، سعادت حسن منٹو 11مئی 1912 کو غلام حسن منٹو امرتسری کے ہاں موضع سمبرالہ ضلع لدھیانہ بھارت میں پیداہوئے ، انہوں نے انسانی نفسیات کو اپنا موضوع بنایا اور پاکستان بننے کے بعد یہاں منتقلی پر بھی افسانہ نگاری کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے قیام پاکستان کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ ، کھول دو ، ٹھنڈا گوشت ، دھواں اور بو سمیت درجنوں شاہکار افسانے تخلیق کئے ، سعادت حسن منٹو 18جنوری 1955 کو 43 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔