مکرمی!نگران وزیراعلی محسن نقوی نے 18 دسمبرسے لیکریکم جنوری تک سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں کچھ معروضات پیش ہیں۔وہ یہ کہ پنجاب اورلاہور میں عموما سردی کی شدت جنوری کے میں اپنی انتہا پرہوتی ہے ، سرد موسم کے ساتھ دھند کا شدید حملہ بھی پریشانی کا باعث بنتا ہے-چندقدم کے فاصلے سے بھی کوئی شے واضح نظرنہیں آتی-بچوں کوسکول لانا اورلے جانا کاردارد سے کم نہں ہوتا-میدانی علاقوں میں صورتحال زیادہ ابتر ہوتی ہے-سردی اوردھندکے باعث لوگ اورخاص پرنزلہ ذکام کھانسی کا شکارہوجاتے ہیں-جہاں تک اسموگ کا تعلق ہے اس کا دورانیہ مسلسل اورطویل نہی ہوتا ،کبھی ہے کبھی غائب لیکن جنوری میں ٹھنڈ اوردھند کئی کئی دن مسلسل رہتی ہے-فی الوقت موسمی حالات اس طرح کے نہیں ہیں کہ تعلیمی ادارے بندکردیئے جائیں- (قاضی جمشید عالم صدیقی، لاہور)