رائے ونڈ (نامہ نگار) سابق ایم پی اے عبدالرشید بھٹی نے جلسہ اور ڈنر کے موقع پر خطاب کیا ،جس کا اہتمام سابق صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد طفیل ملک ،شیخ محمد صادق لڈو ،محمد اعظم بھٹی اور میاں محمد سلیم نے کیا ،پروگرام میں ہزاروں افراد شریک ہوئے ،عبدالرشید بھٹی کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا ،اس موقع پر تمام برادریوں کے سرکردہ افراد ،بلدیاتی چیئرمین و کونسلرز ،مسلم لیگ ن ،تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے افراد سمیت تاجر رہنماؤں ناراض لیگی کارکنوں ،سابقہ بلدیاتی امیدواروں اور ہرمکتبہ فکر اور مسالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اپنی سیاسی وابستگیوں کے باوجود صوبائی سیٹ پر عبدالرشید بھٹی کی کھل کر حمائت کے اعلانات کئے ۔