لاہور (کر ائم رپورٹر +نامہ نگار)شاہی مہمانوں کی لاہور آمد کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے بہترین اقدامات دیکھنے میں آئے ،سی ٹی او لاہور کی نگرانی میں ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن حماد رضا قریشی،ایس پی ٹریفک سردار آصف خاں،10ڈی ایس پیز اور چھ سو سے زائد ٹریفک وارڈنز نے فرائض سرانجام دیئے ۔لاہور ایئرپورٹ سے ایس او ایس ویلج،ایس او ایس ویلج سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی،نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے شاہی قلعہ،شاہی قلعہ سے شوکت خانم ہسپتال اور پھر لاہور ایئرپورٹ تک ٹریفک کے بہترین انتظامات کئے گئے ،سی ٹی او کی ہدایت پر کسی بھی روڈ کو مستقل طور پر ٹریفک کیلئے بند نہیں کیا گیا جبکہ صرف موومنٹ کے وقت مختصر وقت کیلئے ٹریفک کو روکا اور دوسری طرف سے گزرنے والی ٹریفک معمول کیمطابق رواں دواں رہی جس سے شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔