لاہور(نامہ نگار خصوصی/اپنے نیوزرپورٹر سے ) نگراں حکومت کو دھمکیاں دینے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق وفاقی وزیر سعد رفیق، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف سیشن کورٹ لاہور میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔ یہ درخواست عبداﷲ ملک کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ 12 جولائی کو نوازشریف کی آمد کے موقع پر شہباز شریف و دیگر نے پریس کانفرنس میں نگراں حکومت کو کھلے عام دھمکیاں دیں۔درخواست میں استدعا کی کہ عدالت شہبازشریف و دیگر لیگی رہنمائوں کے خلاف نگراں حکومت کو مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرے ۔علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل نے 21 جولائی تک قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرلی۔لاہور ریلی کے بعد ان کیخلاف پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔انسداددہشتگردی عدالت نے 11 لیگی کارکنوں کو جوڈیشل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔