لندن(شوبز ڈیسک )دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ اور چار بار ایمی ایوارڈ جیتنے والی معروف فلمساز شرمین عبید چنائے نے سکاٹس ڈاکیومینٹری انسٹی ٹیوٹ(ایس ڈی آئی) اور برٹش کونسل کے اشتراک سے اپنے پہلے اور مینٹور شپ پروگرام ’’پاکستان سٹوریز‘‘کا اعلان کردیا ہے ۔پاکستان کی75ویں سالگرہ کو منانے کیلئے خواتین کی نظروں سے متعارف کردہ ،پاکستان سٹوریز پہلا فنڈنگ اور مینٹور شپ پروگرام ہے ،جس کا مقصد پاکستانی دستاویزی فلم سازوں کی نئی نسل کی مدد کرنا ہے ۔شرمین عبید چنائے نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت پاکستان سٹوریز10 ابھرتے ہوئے فلمسازوں کے ساتھ 10ہفتوں تک پیرس میں کام کرے گی ۔سکاٹش ڈاکیو مینٹری انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر نوئے مینڈیل کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں برٹش کونسل کے ساتھ تعاون کرنے اور پاکستانی کہانیاں پیش کرنے کیلئے پٹاخہ پکچرز کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے ۔