راولپنڈی (آن لائن،این این آئی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بینڈ باجے کے ساتھ حلقے میں پیدل مہم شروع کر دی،جلسہ سیخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 25جولائی کو نیا پاکستان بنے گا اورعمران وزیراعظم ہونگے ،میرے مخالف امیدوار کا بھی منشیات کا کیس کھل گیا اور 21 جولائی کو ایک اور چور کو اڈیالہ بھیجیں گے ۔گزشتہ روزشیخ رشید نے جنرل الیکشن کے لئے اپنی پیدل مہم شروع کر دی۔ پیدل چلتے ہوئے انہوں نے بینڈ باجے والوں کو بھی ساتھ میں لیا۔ انہوں نے ن لیگ کے کارکنوں پر الزام لگایا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے گالیاں دی ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ انہوں نے ن لیگ کے کارکنوں پر کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا۔ اگر مقدمہ کرتے تو ان پر دہشتگردی کا مقدمہ چلتا۔ اپنا جلسہ17جولائی منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ 22جولائی کو ہو گا اور عمران خان بھی خطاب کریں گے ۔ گلزار قائد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 25 جولائی کو نیا پاکستان بنے گا اور عمران خان ملک کے وزیراعظم ہونگے پی ٹی آئی حکومت میں آ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی اور کرپشن کو جڑ سے ختم کرینگے ۔ لاہور اور پورے پاکستان کی عوام نے چوروں کے لئے سٹرک پر نہ نکل کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ۔