اسلام آباد (لیڈی رپورٹر ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کیخلاف عمران خان کی درخواست خارج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو جاری نوٹس بحال کردیا ۔ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی چیئرمین کی اپیل پر حتمی فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو عمران کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کی کارروائی آگے بڑھانے کی اجازت دیدی ۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ضمنی انتخاب کے اعلان کے باوجود لاہور، ساہیوال اور لودھراں میں جلسہ کرنے اور مختلف حلقوں میں انتخابی مہم کرنے کے سلسلے میں شو کاز نوٹس جاری کیا تھاجس پر عمران خان نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز 26 اپریل کو محفوظکیا گیا فیصلہ سنایا۔ دریںاثنائاسلام آباد ہائی کورٹ بنچ نے پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے دائر آرٹیکل 62 کے تحت نااہلی کی درخواست پر عمران خان اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی ۔