مکرمی! میں آپ کے موقر اخبار کے توسط سے حکام کی توجہ عورتوں کے ایک اہم مسئلہ کا جانب مبذول کروانا چاہتی ہوں۔ گزرتے وقت کی ساتھ ساتھ ملازمتوں میںمردوںسے زیادہ عورتوں کی شرح بڑھتی جارہی ہے۔ ہر شعبے میں عورتوں کی اکثریت واضح طور پر نظر آنے لگی ہے۔ آج کل بہت سے اپنی بیویوں، بیٹیوں، سے کام کرواتے ہیں اور خود گھروں میں آرا م سے رہتے ہیں اور اپنے بچوں کے اخراجات اور روزمرہ کی ضروریات پوری نہیں کرتے۔ لہذا ابپے بچوں کی خاطر یہ عورتیں ملازمت کرنے کے لیے مجبور ہیں۔ اس کے علاوہ ان خواتین کو ملازمت کے ساتھ ساتھ گھر کو سنبھالنا بھی پڑتا ہے اس کے باوجود خواتین کو اس معاشرے میں کوئی باعزت مقام حاصل نہیں لوگ ان کو طرح طرح کی نظروں سے دیکھتے ہیں اوران کو اپنی ذاتی رائے کی بنا پر پرکھتے ہیں جسکی وجہ سے یہ عورتیں اس معاشرے میں رسوا ہیں۔ میری آپ سے التماس ہے کہ ان عورتوں کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائیں اور ان عورتوں کو اس رسوائی سے بچائیں۔ (مصباح خان کراچی)