غزہ کے لیے پاکستان سے 20 ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔فلسطینیوں کی مدد کے لیے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی تازہ کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے نور خان ائیر بیس سے روانہ کی گئی ۔7اکتوبر 2023کو حماس کے جنگجوئوں نے اسرائیل پر بیک وقت تین اطراف سے حملہ کر کے اس کی عسکری صلاحیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا تھا ،جس کے بعد اسرائیلی افواج نے غزہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ۔اس وقت غزہ کھنڈرات کا منظرپیش کر تا نظر آتا ہے ۔حماس اور اسرائیل کی اس جنگ میں اسرائیل کو تاریخ کا سب سے زیادہ نقصان ہو اہے مگراسرائیل کو بھی امریکہ سمیت کئی ممالک کی مدد حاصل ہے ،جس کے باعث وہ کامیابی سے آ گے بڑھ رہا ہے ۔ دوسری جانب ہون صدی سے اسرائیل سے آزادی کی خاطر لڑنے والے فلسطینیوں کے پاس کھانے کے لیے بھی کوئی چیز نہیں ہے ۔اس وقت پوری دنیا سے فلسطینیوں کی مدد کے لیے سامان بھیجا جا رہا ہے ۔ہفتے کے روزپاکستان سے امدادی کھیپ تقریباً 20 ٹن ضروری اشیا پر مشتمل بھیجی گئی ، جس میں غزہ میں زمینی ضروریات کے مطابق سرجیکل اور طبی سامان، خشک کھانے کی اشیا کے علاوہ حفظان صحت کی کٹس بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ سعودی عرب کی جانب سے 16 مزید ٹرک امدادی سامان لے کر غزہ میں داخل ہو ئے ہیں ۔امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لیے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔پاکستانی وزیرخارجہ نے غزہ کے مظلوم عوام کو انسانی امداد کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔