منسک (سپورٹس ڈیسک) بیلاروس میں بھی کورونا وائرس کے باوجود فٹ بال اور آئس ہاکی کے میچز جاری ہیں،بیلاروس فٹ بال پریمئر لیگ کے میچ میں کورونا کا اثر دیکھا گیا، اکثر تماشائیوں نے احتیاطی تدابیر کو سامنے رکھتے ہوئے میچ کا بائیکاٹ کیا۔ انرجیٹک Energetik نے حریف مِنسک Minsk کو دو صفر سے شکست دے دی۔