مکرمی !ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ سے سڑکوں کی ابتر حالت ہے۔شہر کے تمام علاقوں میں سڑکیں ابتری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں جبکہ کم عمر ڈرائیورز بھی حادثات میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں ،روڈ سیفٹی پلان دور دور تک نظر نہیں آتا ہے۔ٹریفک پولیس کے حکام کو چاہیے کہ وہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے ۔،ٹریفک پولیس مختلف پوائینٹ پر کھڑے ہو کر اپنی کارکردگی تو دیکھاتی ہے اسے تو ٹریفک کی مانیٹرنگ کیلئے بھی متحرک رہنا چاہے ، اور جس ایریا میں حادثہ ہو اس علاقہ کی ٹریفک پولیس اور سڑکوں کی ابتر حالت کے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کی جانی چاہے ،اس صورت میں ٹریفک حادثات میں کمی بھی ممکن ہے ،علاوہ ازیں ،مسافروں سمیت گاڑی کے عملہ کی گروپس انشورنش بھی ہونی چاہے ،ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکرانے کیلئے ٹریفک پولیس کا کردار اہم ہے مگر جس قدر کارکردگی ہونی چاہے نہیں ہے محض فائلوں کاپیٹ بھرنے اور فوٹو سیشن سے کارکردگی کے بجائے اپنے فرائض کی ادائیگی کریں تو حادثات میں کمی نمایاں ہوسکتی ہے ۔(محمد عمران گجر‘ کوٹ نکہ )