مکرمی !ملک میں بنیادی شہری حقوق حاصل کرنے کے لئے درخواست دینے یا سیٹیزن پورٹل پر شکائت کرنے پر انصاف حاصل کرنے کا معیار کیا ہے؟ انکوائری لیٹر میں مورد الزام ایک ایس ڈی او کا نام بھی غلط ہے۔جب کہ ان الیکٹر فائیڈ ایریا میں 23 غیر قانونی میٹروں میں سے 9 میٹرلگانے کی سفارش کس نے کی اس کا ریکارڈ نہیں ملا۔ ملوث اہلکاروں کو رعائتی سزا دی جائے تو کرپشن کم نہیں ہوتی ۔کوئی بھی غیر قانونی میٹر رشوت کے بغیر نہیں لگتا اور شہر میں بیسیوں غیر قانونی میٹر لگے ہوئے ہیں شکائت کنندہ کی گلی میں بھی غیر قانونی میٹر تسلیم کرنے کے باوجود سب کی بجلی چل رہی ہے اور شکائت کنندہ کو اس بات کی سزا دی جا رہی ہے کہ رشوت کا مروجہ راستہ اختیار کیوں نہیں کیا گیا؟میری ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ کرپٹ اہلکاروں کی انکوائری کرپشن میں ملوث آفیسر سے نہ کروائی جائے۔ ورنہ بدعنوانی کے خاتمے کی امید عبث ہو گی۔ (زاہد رؤف کمبوہ ، گوجرہ) مکرمی !ملک میں بنیادی شہری حقوق حاصل کرنے کے لئے درخواست دینے یا سیٹیزن پورٹل پر شکائت کرنے پر انصاف حاصل کرنے کا معیار کیا ہے؟ انکوائری لیٹر میں مورد الزام ایک ایس ڈی او کا نام بھی غلط ہے۔جب کہ ان الیکٹر فائیڈ ایریا میں 23 غیر قانونی میٹروں میں سے 9 میٹرلگانے کی سفارش کس نے کی اس کا ریکارڈ نہیں ملا۔ ملوث اہلکاروں کو رعائتی سزا دی جائے تو کرپشن کم نہیں ہوتی ۔کوئی بھی غیر قانونی میٹر رشوت کے بغیر نہیں لگتا اور شہر میں بیسیوں غیر قانونی میٹر لگے ہوئے ہیں شکائت کنندہ کی گلی میں بھی غیر قانونی میٹر تسلیم کرنے کے باوجود سب کی بجلی چل رہی ہے اور شکائت کنندہ کو اس بات کی سزا دی جا رہی ہے کہ رشوت کا مروجہ راستہ اختیار کیوں نہیں کیا گیا؟میری ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ کرپٹ اہلکاروں کی انکوائری کرپشن میں ملوث آفیسر سے نہ کروائی جائے۔ ورنہ بدعنوانی کے خاتمے کی امید عبث ہو گی۔ (زاہد رؤف کمبوہ ، گوجرہ)