لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پلے آف مرحلے کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز کا سپورٹر سٹریچر پر میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچ گیا۔لاہور قلندرز کو سپورٹ کرنے کے لیے سٹریچر پر آنے والے نوجوان کا نام حیدر علی ہے ۔والدہ کے مطابق حیدر علی کی 6 سال قبل حادثے میں ٹانگ کٹ گئی تھی، جسے ڈاکٹرز نے لاعلاج قرار دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدر علی کرکٹ کا بہت شوقین ہے اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو سپورٹ کرتا ہے ۔حیدر علی کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے نوجوان کے علاج کی یقین دہانی کرائی ہے ۔