راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) چورہویں قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں لیڈیز کا ٹائٹل روشی نے اپنے نام کرلیا۔ لیڈیز سنگلز کے مقابلوں میں روشی نے 379 پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا اور روزینہ علی 279 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، نور العین اور نور بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں۔ دوسری طرف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آج ہوگی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے دو سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے دس مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ لے رہے ہیں گئے جن میں ماسٹر سنگلز، ڈبلز، ٹیم، ڈیف، امیچور، لیڈیز، انٹر اسکول، انٹر کالجز، انٹر یونیورسٹیز اور میڈیا ایونٹس شامل ہیں ۔