لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش میں تین ملکی ڈیف سیریز جیتنے والی پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلمان ظہیر، سیکرٹری عطاالرحمان سمیت ٹیم کے کھلاڑی و آفیشلز بھی موجود تھے ۔گورنر پنجاب نے ڈیف ٹیم میں شامل پڑھے لکھے کھلاڑیوں کو نوکری دینے کا وعدہ کیا اور نجی شعبہ کی جانب سے پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کی مالی مدد کے لیے بھی کہا جائے گا۔سلمان ظہیرنے گورنر پنجاب کو ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔