پشاور (سپورٹس ڈیسک)محکمہ سیاحت و کھیل خیبر پختونخواہ کے زیر انتظام کے پی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی خیبر پختونخواہ سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والی پہلی ٹور ڈی خیبر نیشنل سائیکلنگ ریس وادی تیرہ میں دو اطوئے کے مقام پر کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔ٹورڈی خیبر نیشنل سائیکلنگ ریس محسن خان نے پہلی، صادق اللہ نے دوسری اور فرمان خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اختتامی تقریب کے موقع پر باغ مرکز وادی تیراہ گراؤنڈ میں ٹورازم سپورٹس فیسٹول کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔