لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر، وکٹ کیپر کامران اکمل کا سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتانا ہے کہ اْن کے بچوں پر تاریخی اسلامی کردار ’ا رطغرل غازی‘ کا بخار چڑھ گیا ہے اور بچے اْن کے جیسا نظر آنا چاہتے ہیں۔ کامران اکمل کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں اْن کے بیٹے اور بھتیجے کو قائی قبیلے یعنی کے ارطغرل غازی کے قبیلے کا روایتی لباس پہنے ہوئے دیکھا گیا۔کامران اکمل نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اْن کے گھر میں ارطغرل غازی کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے ، آیان اور بھتیجے ریان ارطغرل غازی جیسا دکھنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔