کراچی،نیویارک(کامرس رپورٹر،92 نیوز رپورٹ،نیٹ نیوز)روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل105 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیاجبکہ پاکستانی، امریکی،یورپی اور ایشیائی سٹاک مارکیٹیں شدید مندی کا شکار ہو گئیں،سونے کی فی اونس قیمت بھی 16 ڈالر بڑھ گئی۔عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل 105 ڈالر ، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل 100 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا کے ایس ای100انڈیکس1300پوائنٹس گھٹ کر43830.51پوائنٹس پر بند ہوا ،سرمایہ کاروں کے 204ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 60پیسے ، اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے مہنگاہوگیا۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 3400روپے اضافے سے ایک لاکھ 30ہزار300روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔ادھر جاپان، آسٹریلیا، چین، سنگاپور اور دیگر سٹاک ایکسچینجز میں 3 فیصد تک ،بھارت کے سینسیکس انڈیکس میں 1400 پوائنٹس ،امریکی ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس 464 پوائنٹس ،نیسڈیک ٹیکنالوجی انڈیکس 344 پوا ئنٹس ، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 79 پوائنٹس کم ہوگیا۔ بٹ کوائن کی قدر 6 فیصد سے زائد گر کر 35200 ڈالرہو گئی۔عالمی سطح پر غلے کی قیمتوں میں بھی 5 فیصد تک اضافہ ہو ا۔ گندم کی قیمت میں 5.5 ، مکئی4 فیصد اور سویابین کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔ خوردنی تیل کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پر6300 ڈالر میٹرک ٹن ہوگئی۔ملائیشن پام آئل کی فی ٹن قیمت میں 153 رنگٹ،عالمی مارکیٹ میں 142 ڈالرفی میٹرک ٹن اضافہ ہوگیا۔ تیل مہنگا